English   /   Kannada   /   Nawayathi

وی د بھٹکلیس گروپ کی جانب سے ویلفیر اسپتال میں فری طبی معائنہ کیمپ (مزید ساحلی خبریں)

share with us

منگلور : سلسلہ وار چوری کی واردات میں کئی قیمتی چیزوں پر چوروں کی کیا ہاتھ صاف 

منگلور 14؍ جون (فکروخبرنیوز) سلسلہ وار چوری کی وردات میں چوروں نے بجلی غائب ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تقریباً چھ دکانوں کا تالہ توڑ کر اس میں موجود قیمتی سامان پر ہاتھ صاف کیے جانے کی واردات شہر مہاکلی پڈپو علاقے میں پیش آئی ہے ۔ پولیس کو اطلاع ملی ہے کہ شری درگمبا جنرل اسٹور کے علاوہ دیگر دو جنرل اسٹور پر ،اجئے ہےئر ڈریسنگ ، شری گنیش ہوٹل ، ایس اے ڈسٹری بیوٹرس اور لزا آئیس کریم کے ڈیلر کی دکان پر مذکورہ واردات انجام دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کل رات تیز ہوا اور بارش کی وجہ سے شہر میں بجلی غائب ہوگئی تھی ۔ اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے مذکورہ دکانوں پر چوری کی واردات انجام دے کر فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ مذکورہ دکانوں کے مالکان کی جانب سے معاملہ درج کرنے پر پولیس اس پورے معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔ واضح رہے کہ اس سلسلہ میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ 


خاتون کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرنے والا شخص گرفتار 

منگلور 14؍ جون (فکروخبرنیوز) ایک خاتون کے ساتھ چھیڑخوانی کے بعد اس کے بیٹے پر حملہ کرنے والے ملزم کو کل پولیس نے منگلور سے گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا ہے۔ ملزم کی شناخت روی دیواڑیگا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ مذکورہ شخص پر الزام ہے کہ ایک خاتون کی ساڑی کا پلو کھینچ پر اس کے ساتھ چھیڑخوانی کی کوشش کی تھی ۔ اس کے بیٹے کی جانب اعتراض جتانے پر اس کو زدوکوب کر نے کے علاوہ علاقے کے لوگوں کو بھی حملہ کی دھمکی دی تھی۔ اس سلسلہ میں موڈبدری پولیس تھانے میں معاملہ درج کرلیا تھا لیکن پولیس جب کاروائی کرتے ہوئے اس کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی تو ان ہی پر مٹی کا تیل چھڑک دیا ۔مذکورہ معاملہ کے سامنے آنے کے بعداس پر پردہ ڈالنے کے لیے اپنے بیٹیوں کے ہمراہ منگلور کے وینلاک اسپتال میں خود کو داخل کیا اور پولیس کی جانب سے ان کی بیٹیوں کو ہراساں کرنے کی بات بتائی ۔ اسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق جب اس کو کوئی بیماری نہ ہونے کی وجہ چھٹی د ی گئی تو یہ شخص گھر واپس جانے کے لیے تیار نہیں تھا۔ پولیس نے وینلاک اسپتال سے ملزم کو حراست میں لینے کے بعد موڈبدری عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا