English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی ایم جے منطقہ شرقیہ کے ارکین کی اہم نشست میں نئے عہدیداران کا انتخاب(مزید ساحلی خبریں)

share with us

نائب سکریٹری اول : جناب مولانا جواد سکری ندوی 
نائب سکریٹری دوم : جناب ظہور الاسلام سکری 
محاسب : جناب عاطف مالکی 
خازن : جناب ارشاد صدیقہ (شابلّی) 


والدین نے کیا شادی سے انکار

لاپتہ لڑکے اور لڑکی نے خودکشی کرلی 

اڈپی 13؍ جون (فکروخبرنیوز) تین دن پہلے لاپتہ لڑکے اور لڑکی کی جانب سے پھانسی لے کر خودکشی کرلیے جانے کی واردات سائبرکٹے کے قریب کیجری ہلی میں پیش آئی ہے۔ مہلوک لڑکے کی شناخت آٹو رکشہ ڈرائیور دواکر(26) اور لڑکی کی شناخت چترا(16) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تین دن پہلے مذکورہ لڑکے اور لڑکی کے لاپتہ ہونے پر پولیس تھانہ میں شکایت درج کی گئی تھی۔ جب ان کا پتہ لگانے کی کوشش کی گئی تو علاقے کے بعض افراد کی جانب سے دونوں کی لاش ایک درخت سے لٹکے جانے کی اطلاع اہلِ خانہ کو دی ۔ ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان معاشقہ چل رہا تھا اور ان کا تعلق ہندو مذہب کے مختلف برادریوں سے ہونے کی وجہ سے ان کی شادی کے لئے سرپرست راضی نہیں تھے۔ چند روز قبل بازار میں دونوں ایک ساتھ نظر آنے سے عوام کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی جس سے دلبرداشتہ دونوں نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ بتایا جارہا ہے کہ آٹو رکشہ ڈرائیور دواکر ایک اومنی کار کا بھی مالک ہے اور اسی اومنی کے ذریعہ وہ علاقے سے باہر جنگل میں چلے گئے اور پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔برہماور پولیس تھانے میں معاملہ درج کرلیا ہے۔ 


5.5 لاکھ روپئے کے ساتھ فرار ہونے والا ملازم گرفتار 

پتور13؍ جون (فکروخبرنیوز) اپنے مالک کو دھوکہ دے کر 5.5لاکھ روپئے لے کر فرار ہونے والے ملزم کو پولیس گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ ملزم کی شناخت سچن کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو اپنے مالک عبدالکریم کے پانچ لاکھ پچاس ہزار روپئے لے کر فرار ہوگیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سچن کے مالک عبدالکریم نے پتور میں واقع امینہ سپاری گربال دکان سے پانچ لاکھ پچاس ہزار روپئے لانے کے لیے سچن کو پتور راونہ کیا تھا۔ ملزم نے چالاکی کرتے ہوئے متعلقہ خاتون سے پیسے وصولنے کے بعد اپنے مالک کے پاس پہنچنے کے بجائے فرار ہوگیا۔ سچن سے جب مالک نے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو اس کا فون سوئچ آف بتانے لگا۔ جب کوشش کرنے کے باجود سچن سے رابطہ نہیں ہوا تو عبدالکریم نے اس کے والد کو فون کرکے سچن کے متعلق دریافت کیا جس پر اس کے والد نے اس کے گھر نہ پہنچنے کی خبر بتاکر مالک کو حیرانی میں ڈال دیا۔ جس کے بعد لاپتہ اور چوری کی واردات کا معاملہ پتور معاملہ میں درج کیا گیا ۔ پولیس نے درج شدہ معاملہ پر کاروائی کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی تھیں ۔ اس دوران ملزم سچن نے اپنے مالک کو ایک خط لکھ کر یہ بتایا کہ پیسے لانے کے دوران چند افراد بولیرو کار میں سوار آئے اور رقم لوٹ لی ۔ مزید ااس نے خط میں لکھا ہے کہ وہ کمائی کرنے کے بعد رقم پوری واپس کردے گا۔ ادھر مالک عبدالکریم نے پولیس کو مذکورہ خط حوالے کردیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم سچن پیسے حاصل کرنے کے بعد سب سے پہلے منگلور گیاجہاں چالیس ہزار روپئے کا آئی فون خریدا جہاں سے وہ سیدھے گوا پہنچا ۔ گوا میں بذریعہ بس ممبئی پہنچ کر وہاں سے بنگلور کے لیے روانہ ہوا۔ پولیس تحقیقات کرتے ہوئے سم کالس کو ٹارگیٹ کیااور ملزم کے بنگلور میں ہونے کی مصدقہ اطلاع پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہ۔ پولیس نے ملزم کے پاس سے 3.30لاکھ روپئے برآمد کرلیے ہیں۔ مالک عبدالکریم نے پولیس کی جانب سے ملزم کو حراست میں لیے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پولیس کے تحقیقاتی کمیٹی کی قیادت عبدالقادر ، پرشانت اور شریف ندف نے کی ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا