English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلور ایرپورٹ کے بعد اب ہانک کانگ ایرپورٹ پر بھٹکلی کو واپس لوٹایا گیا

share with us

مگر جناب عبدالحق منیر ی اور ان کی زوجہ کو یہاں کے امیگریشن افسران نے روک لیا۔ کمپنی سے اس وفد کو حاصل کرنے کے لئے آئے افراد جب ان کو نہیں دیکھا تو پریشان ہوکر چھان بین شروع کی اور جب کہیں نہیں پایا توایرپورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا گیا۔تب جاکر ان کو امیگریشن دفتر میں بیٹھا ہوا دیکھا گیا۔ ان افراد کو صبح سے بارہ بجے تک اس دفتر میں رکھا گیا۔اے سی سی کمپنی کے نمائندوں کی جانب سے لاکھ کوشش کئے جانے کے باوجود ان کو نہیں چھوڑا گیا ۔اور ابھی تک نہ چھوڑنے کے وجوہات ایرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے نہیں بتائی گئی ہیں ، بالآخر کمپنی نے ہانگ کانگ ایرپورٹ سے جناب عبدالحق منیری صاحب اور ان کی زوجہ کو واپس بنگلور روانہ کردیا ہے۔ آج رات ساڑھے بارہ بجے ان کی فلائٹ بنگلور پہنچنے والی ہے ۔ ان کے یہاں پہنچنے کے بعد ہی سارا معاملہ سامنے آسکتا ہے کہ کیوں روکا گیا۔ جب کہ ان کے وفد کے ساتھ 28افرادموجود تھے، ان باتوں کی اطلاع فکروخبر کو جناب عبدالحق منیری کے فرزند احمد عکاشہ منیری نے دی ہے انہوں نے بتایا کہ کمپنی سے ان کے نہ ہونے کی خبر پاکر گھر والے پریشان ہوگئے تھے، بالآخر جب ان کے ہونے کا پتہ چلا تو سکون کا سانس لیا مگر ان کو روکے جانے کی وجوہات ابھی تک نہیں معلوم ہوسکی ہیں ، جب کہ کرناٹک کے اے سی سی کمپنی کے انچارج نے ان کے وہاں سے روانہ ہونے کے خبر کی تصدیق کی ہے ۔ 
سوالات: سب سے پہلے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان کو ہی کیوں روکاگیا۔ چونکہ ایک دن پہلے ہی بنگلور ایرپورٹ پر بھٹکلی نوجوان کو روکے جانے کی وجہ سے بھٹکل کے میڈیانے جب اُچھالا تو یہ خبریں دیگر نیشنل میڈیا میں بھی آنے لگی، ممکن ہے ایرپورٹ اتھاریٹی نے دشمنی نکالنے اور میڈیا میں ان کے خلا ف شائع ہورہی خبروں کو دیکھ کر ہانگ کانگ اتھاریٹی کو اطلاع کرکے عداوت مٹانے کی کوشش کی ہے ، اس بات کا پورا امکان ہے کیوں کہ ہانگ کانگ کو بھٹکل شہر سے کیا دشمنی ہوسکتی ہے ۔ دوسری وجہ انٹرپول میں درج ناموں کے ساتھ جناب عبدالحق منیری صاحب کے نام کی شباہت ہے تو اصلیت سامنے آنے کے بعد کلیرنس ہوجاتا ہے ، مگریہاں تو ایسا برتاؤکہ بنا کسی وجہ سے کہ ان کو واپس ملک لوٹنے پر مجبور کیاگیا ہے ۔ 
یہ بات یہاں واضح کرلیں کہ اے سی سی (ACC) سیمنٹ کی جانب سے اپنے علاقائی ڈیلرس کے لیے ہر سال ٹور کا انتظام کیاجاتا ہے اور ہر سال جناب عبدالحق منیری صاحب یا ان کے رشتہ داروں میں سے افراد حصہ لیتے رہے ہیں،یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ ان کو کسی ایرپورٹ میں روکا گیا۔ اور پھر بنگلور میں ارسلان کے ساتھ پیش آئے دوسرے اور تیسرے دن ہی پیش آئے اس واقعہ نے کئی سارے سوالات جنم دے رہاہے ، اور عوام اس بات کو لے کر تشویش میں ہیں کہ کہیں کچھ عصبیت بھرے امیگریشن افسران بھٹکل کا نام دیکھ کر کہیں ایک دوسرے ایرپورٹ کے اتھاریٹی کو غلط انفارمیشن تو نہیں دے رہے۔ 
بہت ہوگیا..: اب قوم کے ذمہ داران اور تنظیم کے ذمہ داران کو فوری اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کوئی کارروائی کرنے ہوگی اور وہ بھی جلدی، کیوں کہ جس چیز کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں ، اگر ایسا ہے تو پھر بھٹکلیوں کو ہر ایرپورٹ پر پریشان کیا جائے گا اور پھر سفر کرنا دشوار ہوجائے گا۔ اور سراپا احتجاج بن کر فوری حکومت پر دباؤ بنائے کہ ہانگ کانگ میں موجود انڈین ایمبسی سے رابطہ کرکے روکے جانے کے وجوہات پوچھیں جائیں اور مرکزی حکومت اور ایرپورٹ اتھاریٹی سے عصبیت کی وجہ پوچھی جائے تاکہ بھٹکل کے عام عوام راحت کا سانس لے سکیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا