English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی ایم جے منطقۂ شرقیہ دمام کے انتخابات:بلامقابلہ منتخب ہوئے 27اراکین(مزید خبریں )

share with us

 بلامقابلہ منتخب اراکین

۱) جناب شاہ بندری محمد نجیب صاحب 
۲) جناب معلم محی الدین خطاب صاحب 
۳) جناب صدیقہ شابولّی ارشاد صاحب 
۴) جناب جوشیدی تنویر احمد صاحب 
۵) جناب گولٹ عبدالقادر باشاہ صاحب 
۶) جناب محتشم ابراہیم خلیل صاحب جوہر 
۷) جناب رکن الدین محمد مزمل صاحب 
۸) جناب شاہ بندری فہد صاحب 
۹) جناب شاہ بندری پٹیل فاروق صاحب 
۱۰) جناب نائطے محمد وصی اللہ صاحب 
۱۱) جناب رکن الدین ابراہیم خلیل صاحب 
۱۲) جناب سکری جواد صاحب ندوی 
۱۳) جناب علی باپو محی الدین الطاف صاحب 
۱۴) جناب ادیاور اسد عبداللہ صاحب 
۱۵) جناب پٹیل عبدالرحمن صاحب 
۱۶) جناب جوکاکو تفضل صاحب 
۱۷) جناب منا محمد صہیب صاحب ندوی 
۱۸) جناب قاسمجی ضرار صاحب 
۱۹) جناب رکن الدین احمد سعید صاحب 
۲۰) جناب شاہ بندری محمد سالم صاحب 
۲۱) جناب حافظ عبدالباسط صاحب ندوی 
۲۲) جناب سکری ظہور الاسلام صاحب 
۲۳) جناب کولا عبدالرؤف صاحب 
۲۴) جناب مالکی محمد عاطف صاحب 
۲۵) جناب رکن الدین عبدالباری صاحب 
۲۶) جناب رکن الدین حمید اللہ صاحب 
۲۷) جناب میگون شعو ر صاحب ندوی 


اٹھائیس چوری کی وارداتوں میں مطلوب ملزم پولیس حراست میں 

ملزم کو ریاست تمل ناڈو سے حراست میں لیا گیا 

بنٹوال 11؍ جون (فکروخبرنیوز) ساحلی کرناٹکا اور پڑوسی ریاستوں میں مختلف چوری کی وارداتوں مطلوب ملزم کو پولیس نے حراست میں لیتے ہوئے کئی جرائم سے پردہ اُٹھایا ہے۔ ملزم کی شناخت بالا سبرامنیا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ملزم کو تمل ناڈو کے ترونیلوی ضلع سے حراست میں لینے کے بعد بنٹوال لایا گیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزم کے خلاف بنٹوال ، بچپے ، بیڈی ایڈکا ، اڈپی ، پتور ، وٹال ، اپنا انگڈی کے علاوہ بیلتنگڈی میں معاملات درج ہیں اور پولیس نے اس کی تلاش کے لیے جال بچھادیا تھا بالآخر اس کو تمل ناڈو سے حراست میں لینے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم مرگان کے ساتھ مل کر ضلع میں کئی ساری چوری کی وارداتوں کو انجام دیا کرتا تھا ۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ملزم صرف زیورات پر ہی ہاتھ صاف کیا کرتا تھا۔ سال 2010میں بنٹوال سرکل انسپکٹر ننجن دیگوڑا نے مذکورہ ملزم کو گرفتار کرلینے کے بعد تقریباً 24لاکھ کے زیورات ضبط کرلیے تھے۔ لیکن ملزم ضمانت پر رہا ہونے کے بعد کورٹ میں حاضر نہ ہونے کی جہ سے اس کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کردیاگیا تھا۔ بنٹوال پولیس کو اس بات کی خبر ملی تھی کہ ملزم تمل ناڈو میں مقیم ہیں۔


پیٹ در سے پریشان عورت نے اپنے دو ماہ کے بچے کے ساتھ کنویں میں لگائی چھلانگ 

بیلتنگڈی 11؍ جون (فکروخبرنیوز)پیٹ درد کی شدت کو برداشت کرنے سے قاصر ایک خاتون کی جانب سے اپنے دو ماہ کے بچے کے ساتھ کنویں میں چھلانگ کر خودکشی کرلیے جانے کی واردات کرامبارو کے جنتا کالونی میں منگل کی رات پیش آئی ہے۔ مہلوک عورت کی شناخت چنداروتی (29) مقیم شیرالو اور اس کے دوماہ کے بیٹے چراغ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ عورت کی شادی چھ سال قبل پتور تعلقہ میں ہوئی تھی ۔ عورت کی دوسری بار زچگی کے دوران نسبندی کی گئی تھی لیکن آپریشن کے بعد جب اسپتال سے گھر منتقل کیا گیا تو پیٹ کے در د کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ۔ بار بار اسپتال میں علاج کے بعد بھی جب درد کی شکایت سے چھٹکا را نہیں ملا تو عورت نے اس درد سے پریشان ہوکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جارہا ہے کہ چندراوتی نے جب موڈبدری میں اسکیاننگ کی تھی تو اس موقع پر رپورٹ میں یہ صاف دکھایاگیاتھا کہ اُس میں پیٹ میں کوئی آلہ رہ گیا تھا۔ اہلِ خانہ کے مطابق اسی درد سے پریشان ہوکر گھر کے تمام لوگ سونے کے بعد کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ۔ اطلاع ملنے پر بیلتنگڈی پولیس نے جائے واردات کا معائنہ کیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا