English   /   Kannada   /   Nawayathi

نوجوان پولیس کی فیس بک پر لڑکی سے دوستی اور پھر ذہنی ہراسانی (مزید ساحلی خبریں)

share with us

پروین سے ملاقات کرنے کے بعددوستی شروع ہوئی اس کے بعد وہ کئی باتوں کو لے کر مجھ پر پابندی عائد کرنا شروع کردی۔جس سے میں بہت ناخوش تھی ۔ اس نے سب سے پہلے مجھے اجازت کے بغیر کہیں جانے سے منع کردیا،پھر آہستہ آہستہ اس نے مجھے دوستوں سے بات کرنے پر بھی پابندی لگادی ۔علاوہ ازیں بات نہ ماننے کی صورت میں وہ خودکشی کرلے گا اس طرح بلیک میل کرنے لگا ۔اس طرح ذہنی ہراساں کرنے میں اسکے بھائی نے بھی ساتھ دیا اور مجھ سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر پروین نے کچھ کر لیا تو اس کی ذمہ دار وہ ٹہرائی جائے گی ۔ پھر کچھ عرصے بعد وہ مہلوک لڑکی سے زیورات کا مطالبہ کے ساتھ ایک لاکھ روپئے دینے پر بھی زور دیا جانے لگا۔ ان تمام باتوں سے دلبرداشتہ ہونے سے اس نے پھانسی لے کر خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ، الال کلیانی شیٹی ، سب انسپکٹر بھارتی دیگر اہلکاروں کے ساتھ موقعۂ واردات پر پہنچ کر معاملہ درج کرلیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ 


روپیوں کا مطالبہ نہ کرنے پر داماد نے کیا ساس کا قتل ، ملزم گرفتار 

کنداپور میں پیش آئی سنگین واردات 

کنداپور10؍ جون (فکروخبرنیوز) رولاکھ بیداری کے باوجود روپیوں کے مطالبہ کو پورانہ کرنے پرایک داماد کی جانب سے ساس کے سر پر وار کرتے ہوئے قتل کرنے کی سنگین واردات کنداپور کے اپنا کدرو دیہات میں پیش آئی ہے ۔ مہلوک خاتون کی شناخت جانکی شیریگار (80 ) جبکہ قاتل کی شناخت جناردھن شیریگار (50) کی حیثیت سے ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نشہ کا عادی جناردھن ایک شادی میں شرکت کے لیے اپنی ساس سے کچھ روپیوں کا مسلسل کئی روز سے مطالبہ کررہا تھا ۔ منگل کی رات وہ نشہ میں دھت اپنے سسرال پہنچا اور روپیوں کے مطالبے کو لے کر بیٹھ گیا جب اس کا مطالبہ پورا نہیں کیا گیا توایک بھاری چیز سے ساس کے سر پر وار کردیا جس کے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس کی ساس نے دم توڑ دیا۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزم کی بیوی زندہ نہیں اور اس کے موت کے بعد بھی وہ سسرال میں ہی رہ رہا تھا۔ کنداپور پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 


چوری شدہ زیورات فروخت کرنے والے چھ افراد گرفتار 

اڈپی 10؍ جون (فکروخبرنیوز) اڈپی ضلع پولیس نے دومختلف چھاپہ مار کاروائی میں ہاسن ضلع سے چوری کیے گئے زیورات کو اڈپی شہر میں لاکرفروخت کرنے کی کوشش کرنے والے چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمین پر الزام ہے کہ انہوں نے ہاسن ضلع سے چوری شدہ مال اڈپی لا کر یہاں فروخت کرنے کی کوشش کی تھی ۔ پولیس نے دو الگ الگ چھاپہ مار کارروائی میں چھ ملزمین کو گرفتار کرلیا گیاہے جن کی شناخت کلا ، کمارا ، سباش، راجیش ،اشوک وغیرہ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ملزمین کو حراست میں لیے جانے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں پندرہ دنوں تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ ہرایڈکا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 


آن لائن کونسلنگ میں دھوکہ دہی 

منیپال یونیورسٹی نے ملزم کے خلاف معاملہ درج کیا

اڈپی 10؍ جون (فکروخبر نیوز) آن لائن انٹرنس امتحان دینے والے اور کونسلنگ میں شرکت کرنے والے اُمیدواروں کی شناخت مختلف ہونے کی بات سامنے آنے کے بعدمنیپال یونیورسٹی کی جانب سے مذکورہ افراد کے خلاف دھوکہ دہی مقدمہ درج کئے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ درج شدہ معاملہ کے مطابق ایم ڈی میں داخلہ کے لیے ہریانہ سے تعلق رکھنے والے امشل گرویر نے آل لائن انٹرنس امتحان 19فروری کو دیا تھا جس کی کونسلنگ 10مارچ کو طئے تھی۔ یونیورسٹی نے جب ڈاکومینٹس کی جانچ شروع کی تو یہ بات سامنے آئی ہے کہ آن لائن امتحان کسی نے دیا اور کونسلنگ میں دوسرے شخص نے شرکت کی ہے۔ یونیورسٹی نے مذکورہ معاملہ سامنے آنے کے بعد کرناٹک تعلیم ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا