English   /   Kannada   /   Nawayathi

پارک کی گئی کار سے گیارہ لاکھ روپئے کا سونا لے کر لٹیرے فرار (مزید ساحلی خبریں)

share with us

تلاشی کے بعد پتہ چلا کہ کار کا پچھلا دروازہ ٹوٹا ہوا ہے اور لٹیروں نے یہیں سے کار میں گھس کر مذکورہ واردات انجام دی ہے۔ چوری شدہ چیزوں میں سونے کا ہار ، کنگن ، چین اور دیگر سونے سے بنی چیزیں ہیں جس کا وزن 520گرام بتایا جارہا ہے اور جس کی قیمت گیارہ لاکھ روپئے لگائی گئی ہے۔ شبہ یوں کیا جارہاہے کہ یہاں کھڑی سینکڑوں تعداد کی کاروں میں اسی کو کیوں نشانہ بنایا گیا عورت کے زیورات نکالنے اور بیگ میں رکھے جانے کے منظر کو چوروں نے دیکھ لیا تھااور اسی وجہ سے زیورات کی ہی بیگ لے کر وہ فرار ہوگئے۔ فوری طور پر پنمبور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعدثبوت اکٹھا کرلیے ہیں۔ ساحل پر لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں بھی مذکورہ واردات قید نہیں ہے۔ پولیس معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کررہی ہے۔ 

دومختلف حادثات میں دو افراد ڈوب کر ہلاک 

کنداپور 09؍ جون (فکروخبرنیوز) تعلقہ میں پیش آئے دو مختلف حادثات میں دو افراد کے ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات انگلّی اور کنڈلور میں کل منظر عام پر آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرکاش پائی کی لاش انگلّی کے ایک تالاب سے دریافت ہوئی ہے ۔ محکمۂ جنگلات کے عملہ نے مقامی لوگوں کی مدد سے مذکورہ لاش کو تالاب سے باہر نکالا۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص منیپال میں ملازمت کیا کرتا تھا ۔ دوروز قبل گھر سے منیپال روانہ ہونے کی بات بتا کر گھر سے نکلا ۔ ذرائع کے مطابق مہلوک کے جیب میں ایک بٹوہ بھی تھا جس میں صرف شناختی کار ڈ تھاجس کے ذریعہ شناخت کرتے ہوئے اس کے اہلِ خانہ کو حادثہ کی خبر دی گئی۔ دوسرا حادثہ کنڈلو رمیں پیش آیا جہاں شیکر دویڈیگا (27) ندی پار کے دوران اس میں گرنے سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔ اطلاعات کے مطابق کنڈلور اور سوکور کے درمیان واقع کبجا ندی پار کرنے کے لیے ایک باریک راستہ بنایا گیا ہے جس کو پار کرنے کے دوران شیکھر ندی میں گرنے سے ڈوب کرہلاک ہوگیا۔ کنداپور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 


جعلی پاسپورٹ کے ساتھ سفر کرنے والا مسافر گرفتار 

پنجی 09؍ جون (فکروخبرنیوز) گوا کے اندالی ایرپورٹ پر جعلی پاسپورٹ دکھا کر سفر کرنے والے مسافر کو افسران کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔ مسافر کی شناخت توصیف حمید بنٹوال مقیم منگلور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ مذکورہ مسافر بذریعہ قطر ایروائیس گوا ایرپورٹ پہنچا ۔ امیگریشن کاؤنٹر پر افسران کی جانب سے پاسپورٹ دیکھے جانے کے بعد پتہ چلا کہ اس پر موجود اصلی تصویر کو بدلا گیا ہے۔ پاسپورٹ پر ہرگوپال سنگھ نام درج ہے ۔ تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ مسافر کا اصلی نام توصیف حمید ہے۔مسافر کو گرفتار کرلیے جانے کے بعد تحقیقات جاری ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا