English   /   Kannada   /   Nawayathi

نامعلوم شرپسندوں نے کیا مسجد پر پتھراؤ :شیشے ٹوٹ گئے(مزید ساحلی خبریں)

share with us

پولیس تھانہ میں شکایت درج کرانے کے باوجود کوئی خاص کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے شرپسندوں کے حوصلے بلند ہوگئے اور انہوں نے کل رات دوسری مرتبہ مسجد کو نشانہ بنایا ہے۔ مذکورہ واردات کے خلاف الال پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس افسران نے جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد مجرموں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ 


انتخابات: جیت کی خوشی آپسی مڈبھیڑ میں بدل گئی 

پتور 08؍ جون (فکروخبرنیوز) گرا م پنچایت انتخابات میں جیت کی خوشی فریقین کے مڈبھیڑ میں تبدیل ہوکر ہاتھا پائی تک پہنچنے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔اس جھڑپ میں نو افراد زخمی ہوئے تووہیں حملہ کرنے کے الزام میں چار افرادکو حراست میں بھی لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پتور کے کایور علاقے میں حنیف نامی شخص کے پنچایت انتخابات میں جیت کی خوشی میں ایک جلوس نکالا گیا ۔ جب یہ جلوس مڈاؤ کٹے کے قریب پہنچا تو فریقین کے درمیان جھڑپ واقع ہوگئی جس سے نو افراد کے زخمی ہونے کے بعد ان کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔موقع پر پہنچی پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کا سہارا لیا۔ بتایا جارہا ہے مذکورہ دوگروپوں کے درمیان انتخابات سے پہلے ہی کشمکش جاری تھی جو بالآخر جھڑپ پر ختم ہوگئی۔ اسی طرح کا ایک اور واقعہ سنیچر کی شام کو کنیانہ گاؤں میں منظر عام پر آیا ہے جہاں کانگریس کی جیت پر خوشی منانے کے دوران ایک موٹر سوار کو کچھ لوگوں نے دھکا دے کر اس کے ساتھ مارپیٹ بھی کی۔موقع پر موجود پولیس نے معاملہ کو رفع دفع کرانے کے لیے پولیس تھانے پہنچ کر کیس درج کرنے کی بات کہی تو بات بڑھتے بڑھتے دو گروپوں کے لوگوں میں پھیل گئی اور دیکھتے دیکھتے روایتی حریفوں کے لوگ پولس تھانے کے باہر جمع ہوگئے۔ اور بائیک سوار کارتک کے حامیوں نے ملزمین کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ لے کر بیٹھ گئے۔ معاملہ کو گرماتے دیکھ پولس نے چار افراد کو حراست میں لیا ہے جن کی شناخت حمید ، مصطفی وغیرہ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔


شادی کا جھانسہ : لڑکی نے درج کرایا ریپ معاملہ: ملزم گرفتار

کنداپور 08؍ جون (فکروخبرنیوز) شادی کا جھانسہ دے کر ایک عورت کے ساتھ جسمانی تعلق رکھنے والے ملزم پر پولس نے خاتون کی شکایت کے مطابق ریپ کا معاملہ درج کراتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے ۔ ۔ ملزم کی شناخت راکیش مقیم کنداپور کی حیثیت سے کرلی گئی جسکے خلاف وینا(فرضی نام) مقیم کمٹہ نے معاملہ درج کرایا تھا۔درج شدہ معاملہ میں متأثرہ لڑکی نے شکایت کی ہے کہ مذکورہ شخص نے اس کے ساتھ شادی کاوعدہ کرکے جسمانی تعلقات قائم کرلیے مگر اب وہ شادی سے انکار کررہا ہے۔راکیش سرکاری ملازم ہے اور کمٹہ میں دورانِ ملازمت اس نے مذکورہ لڑکی کے ساتھ تعلقات بڑھائے تھے۔شادی کا جھانسہ دے کر جسمانی تعلقات بنائے جانے اور اس کے بعد شادی سے انکار کئے جانے پر وینانے اس کے خلاف معاملہ درج کرایا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا