English   /   Kannada   /   Nawayathi

برائیوں سے معاشرہ کو پاک رکھنے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے : مولانا عبدالباری ندوی

share with us

ایک اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت اور دوسری چیز قرآن پاک ، انہی دو چیزوں سے انہوں نے دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کی ۔ ان باتوں کا اظہار شعبہ تبلیغ کے کنوینر ومہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا عبدالباری ندوی نے کیا ۔ وہ کل بعد نماز عشاء جامع مسجد بھٹکل میں شعبۂ تبلیغ جماعت المسلمین بھٹکل کی جانب سے منعقدہ استقبالِ رمضان کے جلسہ میں مخاطب تھے۔ مولانا نے اپنی تقریر اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ آج کے اس جلسہ کو ہم نے صرف مساجد کے ائمہ ، صدر وسکریٹری اور اسپورٹس سینٹرس کے ذمہ داروں تک اس لیے محدود رکھا کہ یہ اپنے اپنے محلوں میں جاکر امت کی اصلاح کی فکر کریں اور جو باتیں یہاں بیان کی جارہی ہیں اس کو اپنے یہاں جاکر سنائیں اور لوگوں کو ان باتوں پر چلانے کے لیے کوششیں کریں۔ استاد ادب جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد اقبال نائیطے ندوی نے قرآن حدیث کی روشنی میں رمضان کے فضائل پر اپنا خطاب پیش کیا۔ مولانا شفیع قاسمی نے تراویح کے بیس رکعت ہونے پر تفصیلی گفتگو فرمائی۔ مولانا سمعان خلیفہ ندوی نے بھی اس موقع پر رمضان کی فضلیت پر شرکاء سے خطاب کیا۔ آخر میں جماعت المسلمین کے صدر ماسٹر محمد شفیع صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ہمیں سب سے زیادہ نماز کی فکر کرنی چاہیے اور جو باتیں یہاں بیان کی گئی ہیں اس پر عمل کرنے کے لیے کوششیں کرنی چاہیے۔ قاضی جماعت المسلمین بھٹکل محترم مولانا محمد اقبال صاحب ملا ندوی کی دعائیہ کلمات پر اس جلسہ کا اختتام ہوا۔ مولانا اُسامہ ندوی استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل اس نشست کی نظامت خوبصورت انداز میں سنبھالتے ہوئے وقفے وقفے سے شعبۂ تبلیغ کی اہمیت اور رمضان کے تعلق سے عوام کو آگاہ کررہے تھے۔ملحوظ رہے کہ جلسہ کے ابتداء میں ہی شعبۂ کی جانب سے مہمانان کو عشائیہ کا انتظام کیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا