English   /   Kannada   /   Nawayathi

فکروخبر کے نمائندے اورقصبئے منکی کے سماجی کارکن ذاکر کی پنچایت انتخابات میں تاریخی جیت (مزید ساحلی خبریں )

share with us

منگلور ایرپورٹ پر سونا اسمگلنگ کی وارداتوں میں اضافہ 

تازہ واردات میں 2.2کلو سونا ضبط 

منگلور 06؍ جون (فکروخبرنیوز) منگلور ایرپورٹ پر دن بہ دن سونا اسمگلنگ کی وارداتیں منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔ کئی مدت سے ان وارداتوں میں اضافہ ہونے کے باوجود مسافر نت نئے طریقے سے سونااسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔تازہ واردات میں کسٹم افسران نے 2.2کلو سونا دبئی سے اڑان بھرنے والے جیٹ ایرویز سے ضبط کیا ہے ۔ ضبط شدہ سونے کی مالیت تقریباً ساٹھ لاکھ روپئے لگائی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سونا بیت الخلاء میں چھپایا گیا تھا جس کو تفتیش کے دوران ضبط کیا گیا ہے۔ اس طرح کی وارداتیں منظر عام پر آنے کے بعد عوام کا ماننا ہے کہ کہیں نہ کہیں ان وارداتوں میں ایرپورٹ کے ملازمین کا بھی ہاتھ ہے جن کی مدد سے سونا اسمگل کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔ ورنہ بیت الخلاء میں سونا چھپانے کا مطلب بے معنی دکھائی دیتا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 


بے قابو بائک سوار ندی میں گرکر ہلاک 

منگلور 06؍ جون ( فکروخبرنیوز) تیز رفتار بائک بے قابو ہونے کے بعد ندی میں گرنے کی وجہ اس پر سوار شخص کے ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات بچپے پولیس تھانہ حدود میں آنے والے ماوور پل پر پیش آئی ہے۔ مہلوک سوار کی شناخت لوکیش (28) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ حادثہ اس وقت منظر عام پر آیا جب 5جون کی صبح ندی پر لاش تیرنے لگی ۔ مقامی لوگوں نے لاش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع کردی جس کے بعد پولیس نے لاش کو ندی سے نکالنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے بھیج دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص جمعرات کی رات اپنے گھر جارہا تھا۔ تیز بارش رہنے کی وجہ سے بائک بے قابو ہوگئی اور سیدھے ندی میں جاگری جس کی وجہ سے لوکیش کی موت واقع ہوگئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ جب رات دیر گئے بھی لوکیش گھر نہیں پہنچا تو اس کے گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کردی تھی لیکن اہلِ خانہ کو جمعہ کی صبح حادثہ کی اطلاع ملی ۔ 


کونکن ریلوے کی جانب سے بھٹکل میں مفت آنکھوں کی طبی جانچ 

بھٹکل 06؍ جون (فکروخبرنیوز) کاروار کونکن ریلوے نے منیپال کے کستوربا اسپتال کے اشتراک سے 26مئی سے 9جون تک ضلع بھر میں آنکھوں کے معائنہ کے لیے مفت طبی جانچ کیمپ کے انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج شہر کے ریلوے اسٹیشن پر صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک آنکھوں کے معائنہ کا مفت طبی جانچ کیمپ کا منعقد ہوا جس میں تیس سے پچاس افراد نے اپنی آنکھوں کامعائنہ کرایا۔ اس کیمپ میں ڈاکٹر کستوری نائک نے اپنی خدمات پیش کی تھیں۔ ملحوظ رہے کہ اس سے پہلے ضلع کے کئی علاقوں میں اس طرح کے کیمپ منعقد کیے جاچکے ہیں اور مزید کئی علاقوں میں آئندہ دنوں میں منعقد کیے جائیں گے۔ 


102 سال کی عمر رسیدہ نے انتخاب جیتا، بولیں۔لوگ یاد رکھیں، ایسا نام کروں گی

چامراج نگر /میسور۔06جون(فکروخبرنیوز ) ملک میں پہلی بار کرناٹک کی ایک 102 سال کی عمر رسیدہ گوتما نے انتخابات جیت کر سب کو چونکا دیا ہے. کرناٹک کی دوڈا لٹور گرام پنچایت کے انتخابات سے پہلے جب اس خاتون نے پرچہ داخل کیا تو لوگوں نے اس کا مذاق اڑایا. لیکن اس نے مخالفین کو سخت ٹکر دینے کی ٹھان لی. بزرگ خاتون نے گاؤں کے 1500 ووٹر کے پاس گھر گھر جا کرسب سے ملاقات کی۔ اور ووٹ دینے کو کہا. اس کے بعد جب ووٹنگ کے نتائج سامنے آئے تو بزرگ خاتون نے ریکارڈ بنا ڈالا.
'شوہر کی خواہش پوری کرنا چاہتی ہوں'
بزرگ خاتون نے کہا، '' میرے بیٹے نے ایک بار الیکشن لڑنے کے لئے بولا اور میں نے ہاں کر دی. میں اپنے شوہر خود. ہولانائکا کا خواب پورا کرنا چاہتی تھی، جو کہ پنچایت کے سربراہ تھے. اپنے 30 سال کی مدت میں انہوں نے کئی ترقی کے کام کئے. میں اپنی پنچایت کو مثالی پنچایت بنانا چاہتی ہوں، تاکہ مرنے کے بعد لوگ مجھے یاد رکھیں. ''
20 بچوں کی دادی نانی ہیں گوتما
6 بیٹیوں اور ایک بیٹے کی ماں گوتماکے جذبے کو بھی پورے گاؤں نے احترام دیا اور سبھی نے ان سپورٹ کیا. انہیں اس الیکشن میں 160 ووٹوں سے جیت ملی ہے. ان کے 20 ناتی۔پوتے ہیں. ان کے پوتے منجو نے بتایا کہ دادی کی جیت سے ہم سب حوصلہ افزائی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا