English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہیبلے پنچایت انتخابات میں مقامی جماعت کے حمایتی امیدواروں کی شاندار جیت

share with us

اسی طرح ورکوڈ میں تین سیٹوں کے لیے سات امیدوارتھے جس میں جماعت کے حمایت یافتہ تینوں امیدواروں نے جیت درج کی۔ جامعہ آباد حلقہ میں دو سیٹوں کے لیے چار امیدوار تھے جس میں بھی جماعت کے حمایتی دو امیدواروں نے جیت حاصل کرلی ہے۔ حنیف آباد حلقہ کے پانچ ممبران بلا انتخاب منتخب کیے گئے جبکہ حنیف آباد کو چھوڑ کر بقیہ حلقوں سے پانچ امیدوار وں کو بلا انتخاب کے منتخب کیا گیا ہے۔ اس طرح مسلمانوں کی جانب سے پنچایت کی جاری میعاد کے لیے کل سترہ امیدوار نمائندگی کریں گے۔ کہا جارہا ہے اس مرتبہ کے انتخابات میں بے جے پی کو زیادہ سیٹیں حاصل نہ ہونے کی وجہ سے پریشان دکھائی جارہی ہے جبکہ کانگریسی امیدواروں کا کہنا ہے کہ ان کی سیٹیں زیادہ ہونے کی وجہ سے جاری میعاد کے لیے ان کی حکومت قائم ہوسکتی ہے اور اس کے لیے انہوں نے اپنی کوششیں بھی جاری رکھی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا