English   /   Kannada   /   Nawayathi

معہد الاما م حسن البنا الشہید بھٹکل کے زیر اہتمام چل رہے مدرسہ ابی بن کعب لتحفیظ القرآن للبنات میں حافظ ہونے والی طالبات کے اعزاز میں جلسہ

share with us

اور انہی کے اعزاز میں نشست سجائی گئی تھی ۔اس میں حضرت مولانا صادق صاحب اکرمی ندوی دامت برکاتھم بطور مہمان خصوصی مدعو تھے ،مولانا نے حفظ قرآن کی فضیلت اور اس کے تحفّظ کے عنوان پر خطاب فرمایا اور دعائے ختم قرآن فرمایا ،جلسہ ٹھیک اپنے وقت پر شروع ہوا۔ اس میں طالبات نے مکالموں اور نظموں کے ذریعے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا، جس سے سامعات خوب محظوظ ہوئیں،اس میں جامعات الصالحات کی مہتمہ صاحبہ اورانجمن گرلس کالج کی پرنسپل صاحبہ مدعو تھیں دونوں نے اپنے اپنے تاثرات کااظہار فرمایا، اورمشترکہ تعلیم پر طالبات کی ہمت افزائی فرمائی ، اس میں حافظ ہونے والی دونوں طالبات کو نصف نصف گرام سونے کی گنّی بطور انعام دیا گیا ،حافظ ہونے والی طالبات نے اپنے ثاثرات پیش کئے اور ادارہ اور معلمات کے حق میں دعائے خیر کے کلمات کہے ۔حافظ ہونے والی طالبہ (۱)نضریٰ جناب عبد الجبار کولا (۲) شاہین بنت محمد صادق کنڈن گوڑا ۔ اخیر میں سمر کلاس اور درجہ حفظ کے سالانہ امتحان میں اول ،دوم ،نمبرات پر کامیاب ہونے والی طالبات کو بھی انعامات سے نوازا گیا ،جس میں تقریبا 600سامعات شریک تھیں ،آخر میں تواضع کے بعد جلسہ ٹھیک ساڑھے چھ بجے بعافیت اختتام پذیر ہوا۔نظامت کے فرائض مہتمہ مدرسہ ابی بن کعب لتحفیظ القرآن للبنات نے انجام دی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا