English   /   Kannada   /   Nawayathi

سلسلہ وار سڑک حادثوں میں دو افراد کی موت

share with us

ابھی تازہ دو مختلف سڑک حادثات میں دو افراد کے موقعۂ واردات پر ہی ہلاک ہونے کی واردات بنٹوال اور کنداپور میں پیش آئی ہیں۔ کل بی سی روڈ بنٹوال پر لاری اور بائک کے آپسی تصادم سے انیس سالہ نوجوان موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا۔ اطلاعات کے مطابق دھنوش (19) اپنے والدین کے ہمراہ بیلپونی میں اپنے کسی رشتہ دار کے یہاں گیا ہوا تھا ۔ واپسی کے دوران مذکورہ نوجوان اپنی بائک پر سوار تھا جبکہ اس کی ماں ایک کار میں سوار تھی۔ کارکٹا کے قریب جب نوجوان نے ایک سواری کو اورٹیک کرنے کی کوشش کی تو سامنے سے آرہی تیز رفتار لاری نے بائک کو روند ڈالا جس سے دھنوش زمین پر آرہا اور شدید زخمی ہوگیا۔۔ مقامی لوگ بڑی تعداد میں جائے ورادات پر جمع ہوگئے ۔ اس کے والد محکمۂ تعلیم میں ملازت کرتے ہیں جبکہ اس کی ماں ایک اسکول ٹیچر ہے ۔ دوسرا سڑک حادثہ کنداپور میں پیش آیا جہاں ایک ٹپر لاری نے ایک بائک سوار کو روند دیا مہلوک کی شناخت نرسمہا(48) مقیم آننت کٹے ، کوٹیشور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹیشور جارہی بائک سے شاستری سرکل کے قریب ایک ٹپر لاری پیچھے سے ٹکراگئی جس سے بائک سوار سخت زخمی ہوگیا۔ مذکورہ شخص نے اسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی آخری سانس لی۔ ملحوظ رہے کہ مہلوک کنداپور کے ایک ہوٹل میں منیجر تھا ۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرافک جام ہونے کی وجہ سے مذکورہ حادثہ پیش آیا ہے۔ ٹپر لاری ڈرائیورفرار ہے ۔ کنداپو رپولیس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 


سڑک حادثہ میں ہلاک شخص کے اہلِ خانہ کو عدالت نے 40.35ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا 

اڈپی 04؍ جون (فکروخبرنیوز) سڑک حادثہ میں ہلاک ہونے والے شخص کے اہلِ خانہ کو عدالت کی جانب سے ہرجانہ کے طور پر لاری مالک سمیت انشورنس کمپنی کو 40.35 لاکھ روپئے آٹھ فیصد سود سمیت لوٹانے کا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے مذکورہ فیصلہ چار سال قبل ہوناور پل کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں سید نوراللہ مقیم کاپو کے جاں بحق ہونے پرسنایا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق چار سال قبل سید نوراللہ مقیم کاپو بذریعہ منگلا بس ممبئی سے اپنے گھر لوٹ رہا تھا ۔ جب بس کسی مسافر کو اتارنے ہوناور پل کے قریب رک گئی تو سید نوراللہ بھی بس سے اتر گئے اور بس کے پیچھے کھڑے ہوگئے۔ اس دوران تیز رفتار لاری پیچھے سے بس سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے بس کے پیچھے کھڑے چار مسافر موقعۂ واردات پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مذکورہ حادثہ کے خلاف سید نور اللہ کے اہلِ خانہ نے معاملہ درج کرتے ہوئے کورٹ اور سیول جج کے ذریعہ معاوضہ دینے کی درخواست دائر کی جس پر سنوائی کرتے ہوئے عدالت نے لاری کے مالک اوربجاج ایلےئنز انشورنس کمپنی پر 40.35 لاکھ کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنایا ہے۔ عدالت نے 27؍ اگست 2011سے مذکورہ رقم کی ادائیگی تک آٹھ فیصد سود بھی ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ مذکورہ فیصلہ سیول جج کے اے ناگا جیوتی نے سنایا ہے ۔فیصلہ کی پیروری نوجوان ایڈوکیٹ اسد اللہ کڑپاڑی اور راجیش اے آر نے کی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا