English   /   Kannada   /   Nawayathi

جعلی کرنسی چھاپنے والے ملزم پر جرم ثابت :کورٹ نے سنائی تین سال کی سزا (مزید ساحلی خبریں)

share with us

جب دکاندار کو ملزم کی جانب سے دئیے گئے نوٹوں کے اصلیت پر شک ہوا تو اس نے ملزم کو واپس بلایا اور پوری بات سامنے رکھی ۔ دونوں کے درمیان بحث ومباحثہ کے بعد جیسون کے پاس مزید چھ نقلی نوٹ برآمد ہوئے جس کی وجہ سے دکاندار چندراہاس نے بچپے پولیس تھانے میں معاملہ درج کرلیا۔ تحقیقات کے دوران پولیس نے اس بات کا انکشاف کیا کہ جیسون اصلی نوٹوں کی کلر زیراکس بناکر ان نوٹوں کو عام کرنے کا کام کرتا ہے اور اس کے لیے اس نے بچپے پولیس تھانے کے قریب ایک گھر بھی کرایہ پر لیا ہے۔ ملزم جیسون کو گرفتار کرنے کے بعد بچپے پولیس تھانہ کے سب انسپکٹر آننت مرڈیشور نے تحقیقات کرنا شروع کیا۔ اور تحقیق مکمل ہوتے ہی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ۔ سیشن کورٹ کے چیف جج نے معاملہ پر سنوائی کرتے ہوئے دفعہ 489اور 420کے تحت ملزم کو مجرم قراردیتے ہوئے تین سال قید کی سزا کے ساتھ دس ہزار وپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ جرمانہ ادانہ کرنے کی صورت میں مزید تین ماہ جیل میں ہی کاٹنی ہوگی۔ 


سڑک حادثہ میں سابق ڈی وائی ایس پی بھنڈاری کی موت 

اڈپی 02؍ جون (فکروخبرنیوز) سڑک پارکرنے کے دوران تیز رفتارکار کے ٹکرانے سے سابق پولیس افسر کے موقعۂ واردات پر ہلاک ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔ مہلوک پولیس افسر کی شناخت سابق ڈی وائی ایس پی بھنڈاری کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ پولیس افسر اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک شادی میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ راستہ پار کرنے کے دوران ایک تیز رفتارکار ان سے ٹکراتے ہوئے آگے بڑھی جس کی وجہ سے ان جسم پر سخت چوٹیں پہنچی ۔ مقامی افراد نے ان کو پہلے شہر کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا مگر حالت کو نازک دیکھتے ہوئے منیپال کے کے ایم سی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انہوں نے اپنی آخری سانس لی ۔ کار ڈرائیور عبدالرحیم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ کار کنداپور سے اڈپی جارہی تھی۔ برہماور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 


منگلور ایرپورٹ پر غیر قانونی سوناضبط 

منگلور 02؍ جون (فکروخبرنیوز) منگلور کسٹم افسران کی جانب سے ابوظبی سے آنے والے ایک مسافر کے پاس سے غیر قانونی سونا ضبط کیے جانے کی ورادات سامنے آئی ہے۔ ضبط شدہ سونے پر سلورکی پتائی کی گئی تھی اور سوٹ کیس کے ہینڈل میں چھپایا گیا تھاجس کا وزن 464.800گرام بتایا جارہا ہے۔ مسافر کی شناخت عبید بارے حسینیار مقیم منگڈ کاسرگوڈ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو بذریعہ جیٹ ایرویس ابوظبی سے منگلور ایرپورٹ پہنچا تھا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا