English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیٹی جھلس کر ہلاک تو مجبور باپ پولس کی تحقیقات سے دلبرداشتہ خودکشی کرلی(مزید ساحلی خبریں)

share with us

بتا یا جارہا ہے کہ پولیس نے بھاگیشوری کاایک لڑکے کے ساتھ چل رہے معاشقہ میں ناکامی کی وجہ بتاتے ہوئے اس معاملہ کو خودکشی قرار دیا گیا ،جبکہ لڑکی کا باپ سرے سے اس بات کو ماننے سے انکارکررہا تھا۔بھاگیشوری کی آگ میں جھلس کر ہلاک ہونے کی واردات کے منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گروپرساد نامی ایک نوجوان کو گرفتار کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی تھیں لیکن بھاگیشوری کے والد کا کہنا تھا کہ اس کی بیٹی نے خودکشی نہیں کی تھی بلکہ اس کو خودکشی کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ لڑکی کے والد نے پولیس کی جانب سے صحیح تحقیقات نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پھانسی لے کر خود بھی اپنی زندگی ختم کرلی۔ 


منگلور میں چین جھپٹنے والی وارداتوں میں مسلسل اضافہ 

منگلور یکم جون (فکروخبرنیوز) سویرے چہل قدمی کے دوران تنہا عورتوں کے گلے سے چین جھپٹ کر فرار ہونے کی واردات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ۔تازہ واردات شہر کدری روڈ پر منظر عام پر آئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق لیلاوتی ایس کاٹگے(51) صبح سویرے چہل قدمی کررہی تھی کہ چین جھپٹ ماروں نے اس کے گلے م میں موجود 75,000روپئے کی مالیت کی چین جھپٹ کر فرار ہوگئے ۔ملزم بائیک پر سوار تھے۔ مذکورہ عورت نے کدری پولیس تھانے میں معاملہ درج کراتے ہوئے پولیس کو خبر دی ہے کہ وہ کبھی بھی چین جھپٹنے والے لٹیرے کی شناخت کرسکتی ہے۔ معاملہ درج کرلیا گیا ہے کہ جب کہ اس طرح کی وارداتوں میں اضافہ کو دیکھ کر پولس نے عوام کو خبردار تو کیا ہے ہی وہیں عوام میں تشویش پائی جارہی ہے ۔ 


دو مختلف سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ، ایک زخمی 

کنداپور /سلیا۔ یکم جون (فکروخبرنیوز) ہٹ اینڈ رن کیس میں ایک بائک سوار کے ہلاک ہونے کی واردات کنداپور کے بابورنی کٹے کے قریب کل شام پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت ستیش پجاری (28) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص اپنے بائک پر سوار جانے کے دوارن ایک نامعلوم کار ٹکرانے کے بعد موقعۂ واردات سے فرار ہوگئی۔ کار کے ٹکرانے سے ستیش زمین پر آرہا جس سے اس کے سر اور پیٹھ پر گہرے زخم آئے۔ بتایا جارہا ہے کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے اپنی آخری سانس لی ۔ کنداپور ٹرافک پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ دوسرا واقعہ کلو گنڈی کے قریب پیش آیا جس میں ایک تیز بائک سوارزیرتعمیر کڈاپالا پل سے ٹکرانے سے شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال لے جانے کے دوران ہلاک ہوگیا۔ مہلوک شخص کی شناخت گنگادھر مقیم ہاویری ضلع کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار ملیکا ارجن مقیم ضلع گدگ کو سخت زخم پہنچے ہیں ۔ حادثہ کے منظر عام پر آنے کے بعد کسی نے بھی زخمی افراد کی مدد نہ کی بالآخر سراج الدین نامی شخص نے اپنے کار پر سوار کراتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال پہنچا یا۔ بتایا جارہا ہے کہ اسپتال لے جانے کے دوران گنگا دھر کی موت واقع ہوگئی جبکہ ملیکا ارجن کا علاج ابھی جاری ہے ۔ ملحوظ رہے کہ مذکورہ افراد پچھلے چھ سال سے سلیا میں مقیم ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا