English   /   Kannada   /   Nawayathi

گیس ٹینکر الٹ جانے سے مقامی عوام ہوئے پریشان (مزید ساحلی خبریں)

share with us

فائر بریگیڈ عملہ کی جانب سے ٹینکر کے پرائیوٹ ہونے کو بنیاد بناتے ہوئے ریسکیو آپریشن کے نام پر معاوضہ طلب کیا جس پرعوام برہم ہوگئے اور اس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ فائربریگیڈ عملہ کا کام لوگوں کی مدد کرنا ہے ۔ ان کا عوام سے پیسے وصولنا صحیح نہیں ہے۔ ملحوظ رہے کہ تقریباً ایک سال قبل منگلور بنگلور اہم شاہراہ پر ایک گیس ٹینکر الٹ جانے سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا تھااورنقصان کے اندیشے کو دیکھتے ہوئے آس پاس کے علاقے خالی کردئیے گئے تھے۔ 


گانجہ فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار 

منگلور 31؍ مئی (فکروخبرنیوز) شہر کے مضافاتی علاقے تنیر باوی میں این ایم پی ٹی گیسٹ ہاؤس کے قریب ساحلی پولیس افسران کی جانب سے ایک شخص کو گانجہ فروخت کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ گرفتار شدہ شخص کی شناخت کمارا ٹی ایم (34) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملزم این ایم پی ٹی گیسٹ ہاؤس کے قریب آٹو رکشہ میں گانجا فروخت کرنے کے لیے ایک پھیری والے کا انتظار کررہا تھا کہ ساحلی پولیس دستہ نے ایک چھاپہ مار کاروائی میں کمارا کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے پاس سے آٹھ سو گرام گانجہ ، ایک آٹو رکشہ اور پانچ سو روپئے نقدی ضبط کرلیے ہیں۔ ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد عدالتی تحویل میں دے دیا گیاہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شہر میں قتل ، اقدام قتل اور غیرقانونی طور پر ہتھیار اسمگل کرنے کے الزام میں پولیس کو مطلوب تھا۔ 


ایماندار رکشہ ڈرائیور نے نقدی اور سونے سے بھرا بیگ واپس کردیا 

منگلور 31؍ مئی (فکروخبرنیوز) ایک ایماندارآٹو رکشہ ڈرائیور نے ایک مسافرخاتون کی جانب سے آٹو رکشہ پر چھوڑا گیانقدی اور روپیوں سے بھرا پرس واپس کرکے انسانیت کی مثال پیش کی ہے۔ ۔ آٹو ڈرائیور کی شناخت گری دھر مقیم پانڈیشور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ مذکورہ آٹو ڈرائیور اپنی زندگی کا گذارا آٹو رکشہ چلا کر بسر کررہا ہے ۔ 30مئی کو ایک مسافر خاتون بالمٹا سے ریلوے اسٹیشن جانے کے لیے گری دھر کا آٹو رکشہ کرایہ پر لیا اورریلوے اسٹیشن پر اترتے وقت نقدی اور سونے سے بھرا پرس جس کی قیمت دس لاکھ روپئے بتائی جارہی ہے آٹو رکشہ میں چھوڑدیا۔ خاتون کو یاد آنے کے بعد واپس وہ ریلوے اسٹیشن پہنچی جہاں آٹو رکشہ ڈرائیور خاتون کے انتظار میں پرس لیے کھڑا تھا۔ خاتون نے پرس حاصل کرتے ہوئے آٹو رکشہ ڈرائیور کی تعریف کی ۔ اس ایمانداری کو دیکھتے ہوئے پانڈیشور پولیس نے بھی آٹو رکشہ ڈرائیور گری دھر کی ایمانداری کی ستائش کی ہے۔ 


کار اور ٹینکر کے مابین تصادم : خاتون ہلاک 

اڈپی 31؍ مئی (فکروخبرنیوز) اوور ٹیک کرنے کے دوران تیز رفتار کار ٹینکر سے ٹکرانے کی وجہ سے کار پر سوار خاتون کے موقعۂ واردات پر ہلاک اور اس کے شوہر کے شدید زخمی ہونے کی واردات امبال پاڑی بائی پاس کے قریب اہم شاہراہ 66پر آج صبح پیش آئی ہے۔ مہلوک عورت کی شناخت سومیا شونی (37) اور زخمی شخص کی شناخت اس کے شوہر رادھا کرشنا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ افراد اپنے کسی رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے لیے ادیاور سے اڈپی جارہے تھے کہ امبال پاڈی کے قریب ان کی کار ایک ٹینکر سے ٹکراگئی ۔ زخمی رادھا کرشنا کو شہر کے ایک استپال میں داخل کیا گیاہے جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ ادیاور میں رادھا کرشنا کستوری چاول کی ایک فیکٹری کا مالک ہے ۔ اڈپی ٹرافک پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا