English   /   Kannada   /   Nawayathi

پولنگ بوتھ سے بلوٹ پیپر بک چھین کر لے جانے والے دو امیدوار پولیس حراست میں (مزید ساحلی خبریں)

share with us

افسران کے جانب سے اس واقعہ پر سوالیہ نشان اٹھانے پر موقع پر موجود پولیس نے ان دونوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف معاملہ درج کرانے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عبدالزاق کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا جبکہ امین کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ 


کمپنی کی جانب سے روپیوں کی ادائیگی نہ ہونے پر سب کنٹراکٹر نے خودکشی کرلی 

منگلور 29؍ مئی (فکروخبرنیوز) کمپنی نے روپیوں کی ادائیگی نہ کرنے پرکمپنی کے سب کنٹراکٹر کی جانب سے خودکشی کرلیے جانے کی واردات شہر میں منظر عام پر آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت ریاستِ اترپردیش سے تعلق رکھنے والے وجیا ناراین وشوا کرما (30) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ مذکورہ شخص نے اپنے کمرہ پر پھانسی لے کر منگل کی رات خودکشی کرلی لیکن معاملہ بدھ کے روز منظر عام پر آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وجیا ناراین بھارتی شیاپرساد کے لیے پچھلے ساڑھے چار سال سے کام کررہا تھا۔ اس دوران کئی پروجیکٹ مکمل کرنے کے لیے اس نے کئی لوگوں سے روپئے وصول کئے تھے ۔ کمپنی کو روپیوں کی ادائیگی کے سلسلہ میں بار بار یاددہانی کرانے کے باوجود کمپنی نے رقم واپس نہیں کی ۔ مذکورہ شخص نے اپنے پیچھے ایک ڈیتھ نوٹ چھوڑا ہے جس میں اس نے لکھا ہے کہ کمپنی کے کئی پراجیکٹ مکمل کرنے کے لیے اس نے کئی احباب سے رقم لی تھی لیکن وہ بنا رقم دئیے میں گھر بھی نہیں جاسکتا اور کمپنی رقم ادائیگی کے سلسلہ میں کوئی جواب بھی نہیں دے رہی ہے اسی لیے اس سے دالبرداشتہ ہو کر یہ قدم اٹھانے پر مجبو رہے۔ اپنے منیجر کے نام بذریعہ موبائیل بھیجے پیغام میں منیجر سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کی رقم اس کے والد کے حوالے کریں ۔ پنمبور پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 


منگلور : سڑک حادثہ میں نوجوان جاں بحق 

منگلور 30؍ مئی (فکروخبرنیوز) کار اور لاری کے مابین پیش آئے سڑک حادثہ میں شہر کے ایک کالج میں زیر تعلیم نوجوان کے جاں بحق ہونے کی ورادات کاسرگوڈ کے قریب چنگالا میں پیش آئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عباس کے بیٹے محمد سدیدکی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو شہر کے سرینواس کالج میں بی بی ایم کے آخری دجہ کا طالب علم تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ کار اور لاری کے مابین پیش آئے سڑک حادثہ میں محمدسدید سخت زخمی ہوگیا اور اسپتال لے جانے کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی۔ کار اور سوار اصغر (15) اور دیگر مسافر زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ ااندار نگر میں کل رات قریب ساڑھے گیارہ بجے پیش آیا۔


نوسالہ بچی تالاب میں گرکر ہلاک 

کنداپور 30؍مئی (فکروخبرنیوز) کوٹیشور میں نوسالہ بچی کا پیر پھسل کر تالاب میں گرنے سے بچی کی موت واقع ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ بچی کی شناخت اپوروا (09) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ لڑکی گھر کے قریب موجود تالاب کے کنارے کھیل رہی تھی کہ اچانک اس کا پیر پھسلنے کی وجہ سے وہ تالاب میں گرگئی اور اس کی موت واقع ہوگئی۔ کنداپور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا