English   /   Kannada   /   Nawayathi

کار اور بس کے ڈرائیور آپس میں بھڑ گئے (مزید ساحلی خبریں)

share with us

اسی دوران بس سے اترتے ہوئے اس کو زدوکوب کیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ کے ایس آرٹی سی کے دیگر عملہ نے بھی بس ڈرائیور کا ساتھ دیتے ہوئے عبدالعزیز کو اپنے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس واقعہ کی خبر ملتے ہی مشتعل نوجوان کا ایک گروہ بس اڈے پہنچا اور وہاں موجود افسران پر اپنے غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے ان کو زدوکوب کرنے کی کوشش کی ۔ موقعۂ واردات پر پہنچی پولیس نے حالات کو اپنے قابو میں کرتے ہوئے بس اڈے پر سخت حفاظتی بندوبست کیا ہے ۔بنٹوال کونسلر محمد شریف نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کے ایس آرٹی سی محکمہ کے کئی ڈرائیور نشہ کے عادی ہونے کی وجہ سے عوام سے غیر اخلاقی کے ساتھ پیش آتے ہیں اور اپنے غصہ عوام پر نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ محکمہ کو چاہیے کہ وہ ان ڈرائیور کے خلاف سخت اقدام اٹھائے اور کار ڈرائیور کو زدوکوب کرنے والے بس ڈرائیور کے خلاف سخت کاروائی کرے۔ 


کاروار جیل میں عدالتی تحویل کے دوران ایک قیدی کی مشکوک حالت میں موت 

کاروار 28؍ مئی (فکروخبرنیوز) کار وار جیل میں عدالتی تحویل کے دوران ایک شخص کی مشکوک حالت میں موت واقع ہونے کی وجہ سے عوام نے پولیس افسران پر شک و وشبہ ظاہرکیا ہے ۔ بتایا جارہا کہ مہلوک کے جسم پر لکڑی اور دیگر چیزوں کے مار کے نشانات پائے گئے ہیں جس کی وجہ سے عوام نے معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ مہلوک قیدی کی شناخت لوکیش پربھاکر نائک(39) مقیم کاروار کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو آٹو رکشہ چلا کر اپنی زندگی گذار رہاتھا۔ تفصیلات کے مطابق کوسٹل پولیس نے مذکورہ شخص کو غیر قانونی طور پر شراب کی نقل وحمل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد عدالت نے معاملہ کی تحقیقات کے لیے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔ منگل کے روز وہ اپنے سیل میں مشکوک حالت میں مردہ پایا گیا ۔ اس معاملہ کے سامنے آنے کے بعد ضلع ڈپٹی کمشنر ، ضلع جج اور اعلیٰ پولیس افسران نے جیل پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اس سلسلہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ 


چٹ فنڈ میں تین بہنوں نے لگایا روپیہ:فائدہ نہ ملا تو تینوں کی اقدامِ خودکشی 

بنگلور 28؍ مئی (فکروخبرنیوز) چٹ فنڈاور دیگر ایسے کئی تجارتیں ہیں جو صرف دھوکہ دینے کے لیے لگائے جاتے ہیں، ایسی ہی ایک تجارت میں دھوکہ کھانے والی تین بہنوں نے زہر پی ایک ایک ہی ساتھ خودکشی کرلئے جانے کی ناکام سعی کی افسوس ناک واردات پیش آئی ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ واردات شہر کے ٹمکور روڈ پر واقع جناپریا لایٹ میں کل پیش آئی ہے ۔ پولیس ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق خودکشی کرنے والی تینوں بہنوں کی شناخت منگلا ، گیتا اور ریکھا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ چٹ فنڈچلانے والے شخص (ملزم ) شناخت شوا کمار کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ان تینوں لڑکیوں نے شوا کمار کو چٹ فنڈ تجارت میں فائدے کے غرض سے ایک موٹی رقم جمع کی تھی ۔ مگر شواکمار کے وعدے کے مطابق میعاد مکمل ہونے کے باوجود فائدہ نہ ملا تو اس سے دل برداشتہ ہوگئے ، وجوہات پوچھے اور لگایا گیا سرمایہ لینے جب شوا کمار کے گھرگئے تو یہاں نہ لگایا گیا سرمایہ ملا اور نہ فائدہ ۔ اپنے خوابوں کو چکنا چور ہوتے دیکھ تینوں نے بہنوں نے زہر پی کر خود کشی کرنے کی کوشش کی مگران تینوں بہنوں کی حالت نازک دیکھتے ہوئے شوا کمار نے ان کو اسپتال میں داخل کرایا او ر پولیس کو بھی اطلاع کی۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ بہنیں پولیس کو واقعہ کی تفصیلات نہیں بتائی رہی ہیں۔ اس دوران اسپتال کے باہر قریب تیس سے زائد لوگ جمع ہوگئے اور چٹ فنڈ کمپنی کی جانب سے دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے رکھتے ہوئے اپنے روپیوں کے لوٹانے کا مطالبہ کیا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا