English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور ایرپورٹ میں بغیر اجازت زبردستی گھسنے کی کوشش (مزید ساحلی خبریں)

share with us

جب والدین اور دیگر رشتہ دار مسقط روانہ ہونے کے لیے ایرپورٹ پہنچے تو ان کے ساتھ اقبال بھی ایر پورٹ پہنچا اور پرانا ٹکٹ دکھا کر غیر قانونی طور پر ایرپورٹ کے حدود میں داخل ہوا۔ جب پولیس اہلکاروں نے دیکھا کہ مذکورہ نوجوان سفر نہیں کررہا ہے تو اس کو گرفتار کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں جس کے بعد مذکورہ معاملہ سامنے آیا ۔ ایرپورٹ ڈائریکٹر جے ٹی رادھا کرشنا نے بھی لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر ایرپورٹ حدود میں داخل نہ ہوں۔


کنداپور کے ایم ایل اے کو دوبارہ دھمکی آمیزفون

بندوق بردارکا انتظام: گھر کے اطراف حفاظتی انتظامات 

کنداپور 27؍ مئی (فکروخبرنیوز) کنداپور ایم ایل اے ہلاڈی سرینواس شیٹی کو روی پجاری کے نام سے ایک بار پھر دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے ۔ 25مئی کو آسٹریلیا کے ایک نمبر سے مذکورہ ایم ایل اے کو کال موصول ہوئی جس میں روپیوں کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر قتل کرنے کی دھمکی دی تھی ۔ کل 26مئی کوپانچ سے زائد مرتبہ فون آئے جس میں بھی ایم ایل اے کو دھمکی دی گئی ہے ۔ پولیس نے اس طرح کے کال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایل اے کی سیکوریٹی بڑھادی ہے اور ایک بندوق بردار بھی مہیا کرایا ہے اس کے علاوہ اس کے گھر کے اطراف بھی حفاظتی انتظامات سخت کردئیے ہیں۔ کال کرنے والا شخص تلو اور ہندی زبان میں بات کرتا ہے ۔ 25 ؍ مئی کو دھمکی آمیز کال آسٹریلیا کے نمبر سے موصول ہوئی تھی مگر کل انٹرنیٹ نمبر او ر دیگر نمبروں سے کال موصول ہوئی ہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسے پی انا ملائی نے ایم ایل اے کے گھر پہنچ کر معلومات حاصل کرتے ہو ایم ایل اے کو مزید سیکوریٹی مہیا کرانے کا حکم جاری کردیا ہے۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ایل اے نے کہا کہ یہ بات میری سمجھ سے باہر ہے کہ مجھے کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے ؟ کیا میں ایم ایل اے ہونے کی وجہ سے نشانہ پر ہوں یا پھر اس کے پیچھے کوئی دوسرا راز ہے ؟ میں صاف طور پر کہتا ہوں کہ میں ایمانداری کے ساتھ لوگوں کا کام کرتا آرہا ہوں اور میں نے کوئی بھی غیر قانونی کام کرکے کوئی پیسا نہیں کمایا ہے۔ میں ان دھمکی آمیز کال سے ڈر محسوس نہیں کررہا ہوں ۔ میں نے موصول ہونے والے کال کے خلاف پولیس تھانہ میں معاملہ درج کراتے ہوئے مسئلہ کو حل کرنے کی بات کہی ہے اور اسی کو دیکھتے ہوئے ایس پی نے مجھے سیکوریٹی بڑھادی ہے۔ 


چہل قدمی کے دوران عورت کے گلے سے ہار لے کرلٹیرا فرار 

منگلور 27؍ مئی (فکروخبرنیوز) صبح سویر ے چہل قدمی کے بعد گھر لوٹ رہی ایک خاتون کے گلے سے وین پر سوارشخص کی جانب سے ہار چھین کر فرار ہونے کی واردات شہر میں منظر عام پر آئی ہے۔ منگلور پولیس کے مطابق شوبھا کروناکر صبح چہل قدمی کے بعد گھرلوٹ رہی تھی کہ ایک لٹیرا وین پر سوار آیا اور شوبھا کا چالیس گرام کا ہار چھین کر فرار ہونے میں کامیاب رہا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ عورت شیو باغ ففتھ کراس پار کرکے اپنے گھر لوٹ رہی تھی۔ خاتون نے بتایا کہ میں نے اس کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ وین میں ہونے کی وجہ سے ناکام رہی ۔ پولیس چین چھیننے والے لٹیرے کو حراست میں لینے کے لیے کوشش کررہی ہیں۔ 


کاسرگوڈ کی ایک مندر سے متعدد مورتیاں غائب 

کاسرگوڈ 27؍ مئی (فکروخبرنیوز) مندر کا دروازہ توڑ کر وہاں رکھی مورتیاں چوری کیے جانے کی واردات ضلع کے چتیرکل علاقے میں کل پیش آئی ہے ۔ مذکورہ واردات شری کمادان بھگوتی مندر میں پیش کل پیش آئی ہے ۔ مندر کا پجاری جب صبح سویرے مندر پہنچا تو مندر کا دروازہ ٹوٹا ہوا اور مندر میں رکھی مورتیاں غائب پائی ۔ بتایا جارہا ہے کہ چور صرف قیمتی مورتیاں ہی لے کر فرار ہوگئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلیٰ افسران نے جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد تحقیقات جاری کردی ہیں ۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ مذکورہ واردات کے پیچھے ایک گروہ کا ہاتھ ہوسکتا ہے جس نے اس سے پہلے بھی کئی مندروں اور بینک پر ہاتھ صاف کیا ہے۔ پولیس نے چوروں کو گرفتار کرنے کے لیے جال بچھادیا ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا