English   /   Kannada   /   Nawayathi

برازیل کی غیر استعمال کرنسی بیچنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار (مزید ساحلی خبریں)

share with us

برازیل کی کرنسی کے مطابق ملزم کے پاس کل دو لاکھ چھیانوے ہزار دو کی کرنسی تھی جس کی مالیت انسٹھ لاکھ چوبیس ہزار بتائی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں شہری پولیس تھانہ میں معاملہ کرلیا ہے۔ ڈی سی آئی بی اہلکاروں کی جانب سے یہ چھاپہ مار کاروائی کی گئی جس میں کئی اہلکار موجود تھے۔ اس کی قیادت ڈی ایس پی کے اناملا نے کی ۔ 


منی بس سائیکل سے ٹکراگئی ، نو سالہ بچہ ہلاک 

ایک شدید زخمی ، منیپال منتقل 

کنداپور 26؍ مئی (فکروخبرنیوز) منی بس کے سائیکل سے ٹکرانے کی وجہ سے سائیکل پر سوار نو سالہ بچہ کے ہلاک اور دوسرے کے شدید زخمی ہونے کی واردات شہر کے کونی علاقے میں کل پیش آئی ہے۔ مہلوک لڑکے کی شناخت رنجیت(9) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ سائیکل پر سوار ایک اور لڑکا متن (16) شدید زخمی ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ دونوں لڑکے ہنگلور علاقے میں مقیم اپنے رشتہ داروں کے یہاں جانے کے بعد اپنے گھر لوٹ رہے تھے کہ ایک تیز رفتار منی بس ان کی سائیکل سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے یہ دونوں زمین پر آرہے۔ بتایا جارہے ہے کہ رنجیت کو گہرے زخم پہنچنے کی وجہ سے اس نے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا جبکہ متھن سخت زخمی حالت میں منیپال اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ملحوظ رہے کہ مہلوک بچہ رنجیت یہاں کے ایک نجی اسکول کی دوسری جماعت میں زیر تعلیم تھا ۔ ان کے والدین کا تعلق نیپال سے ہے جو غریبی کی وجہ سے پچھلے کئی سالوں سے ہنگلور میں مزدوری کرکے اپنی زندگی بسر کررہے تھے ۔


کنداپور کے ایم ایل اے کو دھمکی آمیز کال موصول 

معاملہ درج ، تحقیقات جاری 

کنداپور 26؍ مئی (فکروخبرنیوز) کنداپور کے ایم ایل اے ہلاڈی کو آسٹریلیا سے ایک دھمکی آمیز کال موصول ہونے کی خبر فکروخبر کو ملی ہے جس میں خود کو انڈرورلڈ روی پجاری بتائے ہوئے روپیوں کا مطالبہ کیا ہے ۔کال کرنے والے شخص نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کامطالبہ پورا نہیں کیا گیا تو وہ ان کو جان سے مار دیں گے۔ کال موصول ہونے کے بعد ایم ایل اے سرینواس شیٹی ہلاڈی نے شنکرا ناراینا پولیس تھانے میں معاملہ درج کرلیا ہے۔ درج شدہ معاملہ کے مطابق مذکورہ ایم ایل اے ہلاڈی سے کوٹیشور جارہے تھا اس دوران اس کے موبائل فون پر ایک کال موصول ہوئی جس نے تلوزبان میں بات کرتے ہوئے خود کو روی پجاری بتایا ۔ کال کرنے والے نے بتایا کہ میں جانتا ہوں کہ تمہاری بڑی زمین ہے، روپئے نہ ادا کرنے کی صورت میں ماردئے جاؤگے ۔ شنکرناراینا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیے جانے کے بعد پولیس تحقیقات کررہی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا