English   /   Kannada   /   Nawayathi

انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کے نئی انتظامیہ کے لیے 23 افراد کا انتخاب (مزید ساحلی خبریں)

share with us

نئی انتظامیہ کے لیے جن تےئیس ممبران کا انتخاب عمل میں آیا ہے ان کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے ۔ 
عبدالرحمن صدیق 
مصباح احمد چڈوبابا
محمد آفتاب قمری 
ڈاکٹر ایس ایم سید سلیم 
ایس ایم سید عبدالعظیم امباری 
کولا عبدالواجد 
دامودی محمد آصف 
کے ایم برہان کوکاری 
مولانا رکن الدین محمد طلحہ 
محی الدین الطاف کھروری 
مولانا ملپا محمد شفیع 
مولوی عبدالرقیب ایم جے 
دامودی عبداللہ 
شاہ بندری عنایت اللہ 
مولانا محمد حسین جوکاکو 
کے ایم محمد اشفاق 
پلو محمدالیاس 
قاسمجی ابوبکر علی 
ایس ایم سید احمد پرویز 
ایس ایم سید ابوالقاسم 
گوائی ثناء اللہ احمد 
مولانا عزیز الرحمن رکن الدین 

کار کے اسکوٹر سے تصادم کے بعد کار ڈرائیور کو مقامی عوام نے کیا زدوکوب 

پتور 25؍ مئی (فکروخبرنیوز) ایک کار کے بائک سے ٹکرانے کے بعد مقامی لوگوں کی جانب سے کار ڈرائیور کو زدوکوب کیے جانے کی واردات اپنا انگڈی کے قریب پریا شانتی علاقے میں کل پیش آئی ہے۔ کار ڈرائیور کی شناخت چارلیس کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کو زخمی حالت سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص بذریعہ اسکار پیو کار بنگلور سے دھرمستھلا جارہا تھا۔ اس دورران پریا شانتی نامی علاقے میں کار ایک بائک سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے بائک پر سوار نوین اور چیتن زخمی ہوگئے جن کو پتور اسپتال منتقل کیا گیا ۔ اس دوران موقعۂ واردات پر جمع ہوئے لوگوں نے چارلیس کو زدوکوب کرتے ہوئے زخمی کردیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقعۂ واردات پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کرتے ہوئے زخمی چارلیس کو بذریعہ ایمبولنس سرکاری اسپتال میں داخل کیا ۔ چارلیس کے خلاف ڈرائیونگ میں لاپرواہی اور حد سے زیادہ تیز چلانے کامعاملہ درج کرلیا گیا جبکہ چارلیس نے مقامی عوام کی جانب سے زدوکوب کیے جانے کے خلاف بھی معاملہ درج کرلیا ہے۔ 


سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک 

منگلور 25؍ مئی (فکروخبرنیوز) تیز رفتار بس کے بائک سے ٹکرانے کی وجہ سے ایک شخص کے شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں دم توڑنے کی واردات منگلورشہر میں پیش آئی ہے۔مہلوک شخص کی شناخت انتونی گلبرٹ رونالڈ روچے (51) مقیم کلشیکھر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص کلشیکھر سے ہمپن کٹا جارہا تھا کہ ایک سرکاری بس تیز رفتاری کے ساتھ انتونی کے بائک سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے وہ زمین پر آرہا اور سخت چوٹیں پہنچیں ۔ زخمی حالت میں اس کو اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے اپنی آخری سانس لی۔پولیس تھانہ میں معاملہ میں درج کرلیا گیا ہے۔ دوسرا سڑک حادثہ موڈبدری کے قریب پیش آیا جہاں کنیرا پنٹو کی ایک بس بے قابو ہونے کی وجہ سے کھائی میں گرگئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک موڑ پر بس بے قابو ہوگئی اور کھائی میں گرگئی ۔ حادثہ کے وقت بس پر صرف دو ہی مسافر سوار تھے جن کو معمولی زخم آئے ہیں۔ اس حادثہ میں بس کو نقصان پہنچا ہے۔


منگلور : غیر قانونی طور پر اسمگل کی جانے والی غیر ملکی کرنسی ضبط 

منگلور 25؍ مئی (فکروخبرنیوز) کسٹم افسران کی جانب سے ایک مسافر کے پاس سے غیر قانونی طور پر اسمگل کئے جانے والی غیر ملکی کرنسی ضبط کرلیے جانے کی واردات منگلور ایر پورٹ پر پیش آئی ہے ۔ مسافر کی شناخت محمد علی پالی کنہی (27) مقیم کاسرگوڈ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اتوار کی شام بذریعہ جیٹ ایرویس دبئی سے سفر کرنے والے اس مسافر کے پاس مختلف خلیجی ممالک کی کرنسی موجود تھی جس کو وہ اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ تفتیش کے دوران کسٹم افسران نے کرنسی ضبط کرلی ہے ۔ مسافر کے پاس 12500سعودی ریال 7755 یواے ای درہم 50کویتی دینار 400 قطر ریال موجود تھے جس کی مالیت قریب تین لاکھ پچہتر ہزار تےئیس روپئے لگائی گئی ہے۔ کسٹم افسران کے مطابق مذکورہ مسافر منی ایکسچینج کے ضروری کاغذات کے بغیر سفر کرنے کی وجہ سے مذکورہ رقم ضبط کرلی ہے۔ مسافر کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا