English   /   Kannada   /   Nawayathi

انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کی سہ سالہ میعاد کے لیے انتخابات اختتام پذیر(مزید ساحلی خبریں)

share with us

الیکشن کمشنر محسن کھروری نے بتایا کہ آج صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک انتخابات ہوئے جس میں پچھلے سالوں کے مقابلہ میں اس انتخابات میں لوگوں کو کافی دلچسپی دکھائی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹوں کی گنتی کاعمل کل نو بجے سے شروع ہوگا۔ 


قرض کے بوجھ سے کسان نے خودکشی کرلی 

پتور 24؍ مئی (فکروخبرنیوز) قرض کی ادائیگی کے بوجھ سے پریشان ایک کسان کی جانب سے زہر پی کر خود کشی کرلیے جانے کی واردات شیرڈی کے قریب کلاپورو میں پیش آئی ہے۔ مہلوک کسان کی شناخت پرمیا گوڑا (52) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ مذکورہ شخص نے زہر پی کر خود کشی کرلی ۔ کسان کی بگڑتی طبیعت کو دیکھتے ہوئے اہلِ خانہ نے فوری طور پر منگلور کے اسپتال میں منتقل کیا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق پدمیا گوڑا نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے مقامی کوآپریٹیو سوسائٹی سے قرضہ لیا تھا جس کو بعض مجبوریوں کی وجہ سے ادا نہیں کرسکا۔ سوسائٹی کی جانب سے بار بار نوٹس ملتے رہے لیکن کوششوں کے بعد بھی وہ قرضہ ادا نہیں کرسکا۔ اسی بات سے پریشان کسان نے زہر پی کر خودکشی کرلی ہے۔ بتایا جاتا ہے مذکورہ کسان کا ربڑ کے درختوں کا اک باغ تھا جس میں نقصان ہونے کی وجہ سے کسان نے یہ قدم اٹھایا ہے ۔ا پناانگڈی پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 


ایک ہی خاندان کے پانچ افراد لاپتہ 

کاسرگوڈ 24؍ مئی (فکروخبرنیوز) ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کے اچانک لاپتہ ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ بیڈی یڑکا پولیس اس بات کی تحقیق کررہی ہے کہ اس کے پیچھے کیا راز ہے؟ پولیس سائبرکال فون کے ذریعہ ان کا پتہ لگانے کی کوشش کرہی ہے۔ لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت ادئی (35) اس کی بیوی پریما (20) ان کے دو بچے سریجیت (4) اور سنگیتا (2) اور پریما کی نوجوان بہن رامیا (15) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پریما کی ماں کی جانب سے درج شدہ معاملہ کے مطابق پولیس کی ان کی چھان بین کرنے میں مصروف ہے ۔ پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے کیرلا پولیس سے بھی رابطہ کیا ہے ۔ یا د رہے کہ اب تک ان کے لاپتہ ہونے کی کوئی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں۔ 


موٹر سائیکل پر سوار جوڑے پر نوجوانو ں کا حملہ ، حالات کچھ دیر کے لیے کشیدہ 

پتور 24؍ مئی (فکروخبر نیوز) دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے نوجوان او رلڑکی کے ایک ساتھ بائک پر سوار نظر آنے سے مشتعل نوجوانوں کی جانب سے بائیک سوار نوجوان کو زدوکوب کیے جانے کی واردات کڈابا تعلقہ میں منظرعام پر آئی ہے۔ اس واردات کی وجہ سے دو روایتی حریف کے نوجوا ن مشتعل ہوئے جس سے علاقے میں حالات کچھ دیر کے لئے کشیدہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بہار سے تعلق رکھنے والا پنکج کمار (20) اپنے فیملی کے ساتھ منگلور کے منگالا دیوی میں مقیم ہے۔ اس کی بائک پر کڈابا کی مقیم ایک دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والی لڑکی سوار نظر آنے سے نوجوان مشتعل ہوگئے۔ انہوں نے فوری طور پر کوئیلا علاقے کے نوجوان کو اس بات کی اطلاع کردی جنہوں نے بائک روک کر لڑکی کو کار سوار نا معلوم جگہ لے گئے اور لڑکے کو خوب زدوکوب کیا ۔ اس واردات کے منظر عام پر آنے کے بعد دو نوں حریفوں کے لوگ جمع ہونے سے حالات کچھ دیر کے لیے کشیدہ ہوگئے لیکن کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ سامنے نہیں آیا۔ کڈباپولس کو اطلاع ملتے ہی جائے واردات پر پہنچ کر حالات کو زیر قابو کرلیا اور تشدد زدہ لڑکے اپنی تحویل میں لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا