English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور : وزیر صحت نے کیا بائک ایمبولینس کا افتتا ح (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

انہوں نے ملیریا بیماری کے تعلق سے حکومت کے اقدامات پرکئے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ کرناٹک میں بڑھتے ملیریا بیماری سے نمٹنے کے لیے حکومت اقدامات کررہی ہیں اوراس کے لیے جرمنی سے ایک خصوصی ٹیم بلائی گئی ہے جو اس پر تحقیقات کررہی ہے۔ امید ہے کہ جلد ہی اس بیماری پر قابو پانے کی کوش کی جائے گی ۔ مزید انہوں نے کہا کہ حکومت نے کھیل مقابلوں میں زخمی ہونے والوں کے لیے ایک اسکیم شروع کی جس کے تحت کھیل کے دوران زخمی ہونے والے کھلاڑیوں کو کم قیمت پر علاج کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے کانگریس کی جانب سے دی جانے والی سہولتوں کا بھی تذکرہ کیا۔ 


بے قابو کار نے سائیکل سوار کو رونڈ ڈالا 

سائیکل سوار ہلاک ، دو افراد زخمی 

اڈپی 05؍ مئی (فکروخبرنیوز) بے قابو کار کے سائیکل سے ٹکرانے کی وجہ سے سائیکل سوار کے موقعۂ واردات پر ہلاک ہونے کی واردات ادمار کراس اہم شاہراہ 66پر پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت شیکھر شیٹی45) مقیم کاپو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو منگلور میں بارورچی کا کام کیا کرتا تھا۔ بتایا جارہا ہے کار کی رفتار تیز ہونے کی وجہ سے کار بے قابو ہوگئی اور شیکھر کی سائیکل سے ٹکراتے ہوئے ایک ناریل کے درخت سے ٹکراگئی ۔ کار پر سوار دو افراد بھی زخمی ہونے کی خبر ہے ۔ پڈوبدری پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 


بجلی گرنے سے لڑکی کی ہوئی موت ، ماں زخمی 

اڈپی 05؍ مئی (فکروخبرنیوز) بجلی گرنے سے ایک لڑکی کی موت واقع ہونے کی کی واردات اڈپی ضع کے کارکلا تعلقہ کے شرلالو گاؤں میں منظر عام پر آئی ہے۔ مہلوک لڑکی کی شناخت نشمتا(22) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ نشمتا کی ماں بھی بجلی گرنے سے سخت ہوئی ہیں ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ماں بیٹے اپنے دیگر رشتہ داروں کے ساتھ مل کر گھر کے باہر بیٹھے کاجو کے بیچ صاف کررہے تھے کہ اچانک بجلی اور کڑک کے ساتھ بارش ہوگئی ۔ جب تک یہ لوگ گھر کے اندر پہنچتے نشمتا اور اس ماں پر بجلی گرگئی ۔حادثہ کی وجہ سے ماں اور بیٹی سخت زخمی ہوگئی جس کے بعد نشمتا کی موت واقع ہوگئی جبکہ اس کی ماں سخت زخمی ہونے کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج ہے۔ 


پولس افسران نے بدلہ جعلی انکم ٹیکس افسران کا بھیس اور لوٹا ستائیس لاکھ روپئے

بنگلور 05؍ مئی (فکروخبرنیوز ) پولس افسران کے سلسلہ میں کچھ ایسی خبریں موصول ہوتی رہی رہتی ہیں جس سے خاکی وردی کا چہرہ شرم سے جھک جاتا ہے اب ایسی ہی ایک خبرموصول ہوئی ہے جس میں سرکاری افسران نے دوسرے سرکاری افسران کا بھیس بدل کر ستائیس لاکھ روپئے پھر دھر لئے گئے ۔ اطلاع کے مطابق خود کو انکم ٹیکس کے سینئر افسران بتاکر ایک شخص کے پاس سے ستائیس لاکھ پچاس ہزار روپئے لوٹ کر فرار ہونے والے تین پولیس اہلکار کو آندھرا پردیش کے کرنول ضلع کی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ ملزمین کی شناخت بی وی شیکھر (40) کے ستیانارائن(41) اور بی جاینّا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ ڈی سی پی کے مطابق12 مارچ کو ایم علیم بیگ نامی ایک سونے کے تاجر نے ٹیپو سلطان نامی ایک ملازم کو ستائیس لاکھ پچاس ہزارروپئے دے کر سونا خریدنے آندھرا پردیش کے کرنول ضلع کے آننت پورعلاقے سے بنگلور بھیجا۔ مذکورہ ملزم پولیس اہلکاروں کو اس بات کا پتہ چلنے پر بذریعہ کار سلطان کا پیچھا کرنے لگے۔ جب سلطان کے ایس آرٹی سی بس سے بنگلور میں واقع میسور بنک سرکل کے قریب اتر ا تو تینوں پولیس اہلکار خود کو انکم ٹیکس کے سینئر افسران بتاکر تحقیقات کے لیے اس کو کار پر سوار کرکے لے گئے۔ انہوں نے پیسے کے معاملہ پرسلطان کی پوچھ تاچھ شروع کردی ۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے پوچھا کہ سونے کی خریدی کے لیے مالک کیوں نہیں آیا ۔ اسی طرح پوچھ تاچھ کرتے ہوئے ایک نامعلوم جگہ پر لے گئے جہاں انہوں نے کار تبدیل کردی اسی دوران سلطان کے پاس موجود ستائیس لاکھ پچاس ہزار روپئے لوٹتے ہوئے فرار ہوگئے۔ سلطان نے فوری طور پر السور گیٹ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کردیا۔ پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے اس بات کا پتہ چلایا کہ تین افراد سلطان کا پیچھا کررہے تھے جن کا تعلق کرنول ضلع سے ہے ۔ معاملہ کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی جو ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی ۔ ملزمین کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا