English   /   Kannada   /   Nawayathi

شیرور : چلتی ٹرین کی زد میں آنے سے انیس سالہ نوجوان جاں بحق(مزید ساحلی خبریں )

share with us

بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ نوجوان کے کانوں میں ائیرفون ہونے کی وجہ سے ٹرین کا ہارن سنائی دیا ۔ ٹرین کے ٹکراتے ہی ڈرائیور نے بیجور ریلوے اسٹیشن ماسٹر کو حادثہ کی اطلاع کردی تھی ۔ موقعۂ واردات پر پہنچی پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لیتے ہوئے بیندور سرکاری اسپتال پہنچائی جہاں پوسٹ مارٹم کی کاروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کی جاچکی ہے۔ پولیس تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ 


دو مختلف سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ، چودہ زخمی 

اسکوٹر اور کار کے مابین تصادم ، بے قابو ٹیمپو الٹ گئی 

کاسرگوڈ 04؍ مئی (فکروخبرنیوز) کار اور اسکوٹر کے مابین پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی واردات کمبلے علاقے کے قریب پیش آئی ہے ۔ مہلوک افراد کی شناخت نارائن بھٹ(72) اور وشنو بھٹ (40) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ افراد مادھوری علاقے سے پرمودے کی جانب اپنے نجی کام کے لیے جارہے تھے کہ کہ تیز رفتار کار ان کی اسکوٹر سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے یہ سخت زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں کی جانب سے اسپتال پہنچائے جانے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں نے دم توڑدیا۔ بتایا جارہا ہے کہ کار پر سوار ابراہیم اور انس کو بھی چوٹیں پہنچی ہیں۔ کمبلے پولیس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ دوسرا سڑک حادثہ پاڈاوی ننگڈی کے قریب پیش آیا جہاں بے قابو ٹیمپو الٹ جانے کی وجہ سے بچوں سمیت دس افراد کے زخمی ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔یہ حادثہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جانے کے دوران کل رات پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق دلہا اور اس کے دوست ایک کار پر سوار تھے اور ان کی رشتہ دار ایک ٹیمپوپر سوار دلہن کے یہاں جارہے تھے ۔ پاڈاوی ننگڈی کے موڑ پر ٹیمپو پیچھے سے کار سے ٹکرانے کی وجہ سے بے قابو ہوگئی اور کھائی میں جاگری ۔ اس حادثہ میں دلھا اور بچوں سمیت تقریباً دس افراد زخمی ہوگئے جن کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے ۔ منگلور دیہی پولیس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 


تیراکی کے دوران چودہ سالہ لڑکا ڈوب کر ہلاک 

بنٹوال 04؍ مئی (فکروخبرنیوز) تالاب میں تیراکی کے دورران چودہ سالہ لڑکا ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات ادیاننگڈا کے میں آج منظر عام پر آئی ہے ۔ مہلوک لڑکے کی شناخت پون راج مقیم ماراکنی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پون اپنے دیگر دوستوں سنیل (14) اور پرجوال (13) کے ہمراہ ادیاننکڈا گئے ہوئے تھے۔ اپنے گاؤں ماراکنی لوٹنے کے دوران ایک نجی باغ میں واقع تالاب میں اُتر گئے جب کہ اس کی گہرائی کا ان کو اندازہ نہیں تھا۔۔ اس باغ کے مالک نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پتو رفائر سرویس اور وٹال پولیس کو حادثہ کی اطلاع دی جنہوں نے پون کو تلاش کرنے میں بہت کوششیں کیں۔ بالآخر بہترین تیراک پرتھال واراناسی پون کو پانی سے نکالنے میں کامیاب ہوگیا۔ بتایاجارہا ہے کہ مہلوک لڑکا دسویں جماعت کا طالب علم تھا ۔ وٹال ایس آئی پرکاش دیویڈیگا اور دیگر پولیس اہلکارنے موقعۂ واردات پر پہنچ کر معاملہ درج کرلیا ہے۔ 


بدنام زمانہ روڈی شیٹیر سمپتھ بھنڈاری گرفتار 

منگلور 04؍ مئی (فکروخبرنیوز) کئی اہم معاملات میں پولیس کو مطلوب بدنام زمانہ ملزم سمپتھ بھنڈاری کوپولیس گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ سمپتھ مقیم ارون ڈڈی گڈے ، پانے منگلور کو اروا پولیس نے آج گرفتار کیا۔ جس کی قیادت ایس آئی نائک کررہے تھے۔ مذکورہ شخص کو پولیس نے ماہیما بس سرویس کے مالک کو جبراً وصولی اور نہ ادا کرنے کی صورت میں جان سے ماردینے کی دھمکی کی شکایت پر گرفتار کیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ 2009میں مقتول روہیداس شیٹی کے قتل کا بھی اس پر الزام ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے اس کو گرفتار کرنے کے بعد ضمانت پر رہا بھی کردیا تھا۔ ملزم کے پاس سے پولیس نے تلوار بھی برآمد کی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کاوور پولیس تھانہ میں بارہ سے چودہ معاملات میں یہ پولیس کو مطلوب تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا