English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور ایرپورٹ پر سونے کے بعد اب زعفران کی غیر قانونی اسمگلنگ (مزید اہم ساحلی خبریں )

share with us

بائک اور ٹینکر کے آپسی تصادم میں ایک شخص ہلاک ، ایک زخمی 

کنداپور 03؍ مئی (فکروخبرنیوز) بائک اور ٹینکر کے آپسی تصادم میں ایک بائک سوار کے موقعۂ واردات پر ہلاک ہونے اور دوسرے کے شدید زخمی ہونے کی واردات شہر کے ٹلور پل کے قریب کل شام پیش آئی ہے ۔ مہلوک شخص کی شناخت کری ایپا (45) جبکہ زخمی شخص کی شناخت ابھیشیک (23) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص کنداپور مارکیٹ کی جانب اپنے بائیک سے خریدو فروخت کے لئے جارہاتھا کہ ٹلور پل کے قریب ٹینکر سے ٹکراگیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ شخص ایک کارخانہ میں ملازمت کیا کرتا تھا ۔ کنداپور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ 


پڈوبدری مندر میں چوری معاملہ : سارقین پولس حراست میں 

پڈوبدری 03؍ مئی (فکروخبرنیوز) تقریباً ایک سال پہلے پڈوبدری کے مہالنگیشورا مندر سے میں پیش آئے چوری معاملہ میں پولیس نے سنیچر کے روز ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس معاملہ کے ملزمان میں ناگراج بھٹ کو پولیس نے منگلور سے گرفتار کیا ہے جبکہ دوسرے ملزم جایش شیٹی کو اڈپی سے حراست میں لیا ہے ۔ معاملہ کے اہم ملزم گنیش بھٹ کو پولیس نے پہلی ہی گرفتار کرلیا تھا جس کی ضمانت پر رہائی بھی ہوچکی ہے۔ پولیس نے ملزم جایش کے پاس سے تین سو اسی گرام سونا برآمد کرلیا ہے جو اس نے مختلف لوگوں کو بیچ دیا تھا جبکہ اس سے پہلے پولیس نے گنیش بھٹ کو پتور سے گرفتار کرتے ہوئے چار سو گرام سونا برآمد کرلیا تھا۔ کہا جارہا ہے کہ مذکورہ ملزمین کی گرفتاری سے معاملہ کی تہہ تک پہنچنے میں پولیس کو بڑی آسانی ہوگی۔ فی الحال پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا