English   /   Kannada   /   Nawayathi

کسی ایک کی غلطی کی بنا پر پورے سماج کو داغدار نہیں کیا جاسکتا: شری ماروتی گروجی (مزید ساحلی خبریں )

share with us

ہم اسی کو بنیاد بناکر شہر اور ملک کو بدنام نہیں کرسکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں ہر ایک کو کام کرنے کا حق حاصل ہے ۔ مہمانِ خصوصی جناب عبدالقیوم صاحب نے قرآن کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے ایک اللہ کی عباد ت کرنی چاہیے۔ اس کے علاوہ ہمارا کوئی معبود نہیں ۔ انہوں نے والدین کے حقوق بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک کو والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کا حکم دیا گیا ہے ۔ ۔ اللہ نے والدین کوبڑا اعزاز دیا ہے لیکن ہم دنیا میں ان کی کوئی قدر نہیں کرتے۔ بعض لوگ ان کے بارے میں اتنا سوچنے لگتے ہیں کہ کسی طرح ان کی موت ہوجائے او رہم ان سے چھٹکارا حاصل کریں۔ یاد رکھئے دنیا میں جو بھی کچھ آفات آرہے ہیں اور زلزلے آرہے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اللہ کی باتوں پر عمل کرنا چھوڑدیا ۔ اور والدین کے ساتھ برا سلوک کرنے لگے۔ ملحوظ رہے کہ اس افتتاحی اجلاس کے نظامت کے فرائض جناب عبدالجبار اسدی نے انجام دئیے۔ اس موقع پر اسٹیج پر مولانا ابوالحسن ندوی اسلامک اکیڈمی کے بانی وجنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس ندوی ، جناب عنایت اللہ شاہ بندری ، پروفیسر ضمیراللہ شریف ، مولانا زبیر ندوی ، جناب آرکے بھٹ وغیرہ موجود تھے۔ 


دو مختلف سڑک حادثات میں تین افراد کی موت 

منگلور او راڈپی میں پیش آئے بھیانک سڑک حادثے 

منگلور 02؍ مئی (فکروخبرنیوز) بس اور اسکوٹر کی آپسی تصادم کے بعد اسکو ٹر پر سوارخاتون بس کی زد میں آنے سے موقع واردات پر ہی ہلاک ہونے کی واردات شہر کے ٹاؤن ہال کے قریب آج صبح پیش آئی ہے ۔ مہلوک خاتون کی شناخت پریما (56) مقیم ومنجور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق کرشنا گٹی اپنی بیوی پریما کے ہمراہ بذریعہ اسکوٹر سینٹرل مارکیٹ کی جانب جارہے تھے کہ ایک موڑپر ان کی اسکوٹر ایک سٹی بس (نمبر 13) سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے اسکوٹر بے قابو ہوگیا اور دونوں زمین پر آرہے ۔ اس دوران پریما بس کی زد میں آگئی اور موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیاجبکہ کرشنا کو معمولی زخم پہنچے ہیں۔ حادثہ کے منظر عام پر آنے کے بعد عوام کی ایک بڑی تعداد سڑک پر جمع ہوگئی جس کی وجہ سے ٹرافک کا نظام بہت زیادہ متأثر رہا۔ مہلوک عورت کی لاش اٹھانے میں موقعہ پر موجود لوگوں نے اپنا تعاون دیا ۔ پانڈیشور پولیس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ اسی طرح اڈپی میں ایک سڑک حادثہ کے منظر عام پر آنے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے جس میں موقعۂ واردات پر ہی دو افراد نے دم توڑدیا ۔ مہلوک افراد کی شناخت ناراین بھٹک اور رامداس بھٹ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ افرادبذریعہ اسکوٹر ایک پروگرام سے لوٹ رہے تھے کہ بیدنا گڈے کے قریب ان کی اسکوٹر ایک ٹپر لاری سے جا ٹکراگئی جس کی وجہ سے یہ موقعۂ واردات پر ہی ہلاک ہوگئے۔بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ افراد کاہن تھے۔ اڈپی پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 


اڈپی : بیوی اور سانس کا بہیمانہ قتل 

اڈپی 02؍ مئی (فکروخبرنیوز) نشہ کی حالت میں دھت ایک شخص کی جانب سے اپنی بیوی اور سانس کوتیز دھار ہتھیار سے قتل کیے جانے کی سنگین واردات مقتولین کے گھر نزد ڈائنا ٹھیٹر پیش آئی ہے۔ مقتول بیوی اور سانس کی شناخت ارچنا (30) اور اس کی ماں نرملا(50) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سنجئے دت (38) رات قریب1.30بجے نشہ میں دھت ہوکر آیا اور بیوی سے جھگڑا کرنے لگا۔ اسی دوران اس نے اپنی بیوی اور سانس پر تیز دھار ہتھیار سے وار کرتے ہوئے ان کو قتل کردیا۔ بتایا جارہا ہے کہ نرملا کی موت موقعۂ واردات پر ہی ہوگئی تھی جبکہ ارچنا اسپتال لے جانے کے دوران دم توڑگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ سنجئے دت ہاسن کا رہنے والا ہے اور قریب آٹھ سال پہلے اس نے ارچنا سے شادی کی تھی ۔ اڈپی پولیس نے قاتل سنجئے کو گرفتار کرتے ہوئے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا