English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہر آیت پر حافظِ قرآن کے والدین کا مرتبہ بڑھتا جائے گا: مولانا اکبر شریف ندوی

share with us

ان باتوں کا اظہار شہر بنگلور کے مشہور عالمِ دین اورداعی الی اللہ حضرت مولانا اکبر شریف ندوی نے کیا ۔ موصوف کل بعد نمازِ عشاء دار التعلیم والتربےۃ مخدوم کالونی سے امسال حفظِ قرآن کی تکمیل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں منعقدہ پروگرام میں خطاب کررہے تھے۔ مولانا نے قرآن کی عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ قرآنی تعلیمات سے امت کو جوڑنا پڑے گا۔ جب تک امت قرآن پر عمل کرتے رہے گی اور فقروغناء ، غم وخوشی میں اس کو تھامے رہے گی وہ ہدایت پر رہے گی او رجب اس پر عمل کرنا چھوڑ دے گی وہ بڑے خسارے میں ہو گی۔ مولانا موصوف نے مدرسہ کے طلباء کی جانب سے پیش کیے جانے والے پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے مدرسہ میں تعلیم وتربیت کا پتہ چلتا ہے ۔ بچوں کو بڑی صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں بس ان پر تھوڑی محنت کی ضرورت ہوتی ہے ، یہی بچے مفسر ، محدث اور جن جن شعبوں میں ہمیں افراد کی ضرورت ہے وہ ان ہی مدرسوں میں ہمیں ملیں گے اور امت کا مستقبل جو ہمیں تاریک نظر آرہا ہے وہ اندھیرا چھٹ جائے گا۔ مولانا نے اپنے پر اثر خطاب میں کہا کہ ہم تو اپنے بچوں کے معاش کی فکر کرتے ہیں لیکن ہمارے علماء اپنے راحت وآرام کو تج کرکے ہمارے بچوں کے معاد کی فکر میں لگے رہتے ہیں ۔ یہ چٹائی پر بیٹھنے والے علماء کو حقیر نہ سمجھا جائے اور مدارس پر اعتراض کرنے کے بجائے اس کو محبت کی نگاہ سے دیکھا جائے۔ آپ کی سب سے بڑی قربانی یہ ہوگی کہ اپنے بچوں کو یہاں پر داخل کریں ، اکثر جگہ دیکھا جاتا ہے کہ جو بچے کسی میدان میں نہیں چل سکتے ان کو مدارس میں داخلہ دلایا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ میرے بچے کو حافظِ قرآن اور عالم دین بنائے اور ہمارے لیے ایسے بچوں پر بھی محنت کرکے ان کو حافظِ قرآن اور عالمِ دین بناتے ہیں۔ لہذا ان علماء کی قدر کی جائے ۔ ملحوظ رہے کہ اس جلسہ میں دار التعلیم والتربےۃ سے امسال گیارہ حفاظ کرام کا ختمِ قرآن مولانا محمد صادق صاحب اکرمی ندوی کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔مجلس احیاء المدارس کے بانی مولانا محمد ایوب صاحب ندوی کی تہنیت کرتے ہوئے ان کے خدمات کو سراہا گیا ۔اس کے علاوہ دار التعلیم والتربےۃ کے بچوں نے دلچسپ انداز میں اپنا سالانہ پروگرام پیش کیا۔ مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل وامام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالباری ندوی کی دعائیہ کلمات سے اس تقریب کا اختتام ہوا۔ 
امسال حفظ کی تکمیل کرنے والے طلباء کے نام کچھ اس طرح ہیں۔
حافظ احمد ذکوان ابن اشفاق احمد صاحب سدی باپا 
حافظ عبدالماجد ابن حافظ محمود صاحب برماور 
حافظ محمد عدنان ابن محمد فاروق صاحب مصباح 
حافظ عبدالرحمن ابن عبدالرزاق صاحب رکن الدین 
حافظ ابوبکر نفیل ابن نوید احمد صاحب خلیفہ 
حافظ تجمل احمد ابن مقبول احمد صاحب ابوحسینا 
حافظ عبداللہ ابن عبیداللہ صاحب ندوی اسحاقی 
حافظ عبدالقادر ابزان بن الطاف صاحب افریکہ 
حافظ محمد نازش ابن محمد اسماعیل صاحب رکن الدین 
حافظ سید مستعصم ابن سید محسن صاحب بافقی 
حافظ عبدالرحمن ابن محمد امین صاحب ندوی رکن الدین 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا