English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل 2اور 3مئی کوہوگا ’’قرآن پروچن ‘‘ پروگرام کاشاندار انعقاد

share with us

انہوں نے کہا کہ مذکورہ یہ جلسہ دو دن چلے گا اور دو نشستیں ہوگی ، 2اور 3مئی کو شام پانچ بجے چلنے والا جلسہ شام ساڑھے چھ بجے تک چلے گا،مگراس میں خطابات الگ الگ عنوانات سے ہوں گے۔ پہلے دن مہمانِ خصوصی کے طورپر گیر سوپا ،بنگارمکی کے ہندو دھرم گرو شر ماروتی گروجی شرکت کریں گے اور ’’جرائم سے پاک سماج‘‘عنوان پر پروچن ہوگا، جب کہ دوسرے دن کے مہمانِ خصوصی اُجرے دھرمستلا کہ دھرم گرو برھمانندا سرسوتی سوامی ہوں گے اور اس دن ’’’مرنے کے بعد کی زندگی‘‘کے عنوان پر خطابات ہوں گے۔ ان دودنوں میں قرآن کے پروچن کے لئے شانتی پرکاشنا منگلور کے ڈائرکٹر جناب محمد قیوم شرکت کریں گے اور عوام سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر جماعتِ اسلامی ہند شاخ بھٹکل کے صدر مولانا زبیرندوی اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ اس موقع پر اپیل کی گئی ہے کہ عوام کثیر تعداد میں شرکت کرکے جلسہ کو کامیاب بنانے کے ساتھ اپنے ہندوبھائیوں کو بھی اس پروگرام سے جوڑنے کی کوشش کریں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں استفادہ کرسکیں اور اپنی غلط فہمیوں کو دور کرسکیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا