English   /   Kannada   /   Nawayathi

اختلافات کو اپنی جگہ رکھ کر اتحاد و اتفاق قائم رکھیں :مولانا خالد غازیپوری

share with us

اس کے بعدمولانا نے بڑے ہی نصیحت آمیز انداز میں عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ آج کچھ مسلکی اختلافات کی وجہ سے ہم ایک دوسرے سے کھنچے جارہے ہیں جب کہ صحابہ کرام کے دور میں کئی ساری باتوں کو لے کر اختلاف تھا ، اسراء و معراج کے واقعہ کے حوالے سے مولانا موصوف نے کہا کہ معراج کے موقع پر آپ ﷺ نے اللہ رب العزت کو دیکھا تھا یا نہیں اس مسئلہ کو لے کر حضرت عائشہؓ اور حضرت عبداللہ ابن عباسؓ کے درمیان اختلاف تھا، حضرت عبداللہ ابن عباسؓ دیکھنے کے قائل تھے مگر حضرت عائشہ نہیں ،اسی طرح صحابۂ کرام کے مابین کئی مسائل کو لے کر اختلاف تھے مگر یہ اختلافات کبھی ان کے اندر اتحاد میں دراڑ پیدا نہیں کی، اختلافات اپنی جگہ مگر اُمت کی فکر اپنی جگہ، مولانا موصوف نے کہا کہ پوری تاریخ صحابہؓ میں یہ بات نہیں ملتی کہ کوئی ایک دوسرے پر تکفیر کا فتویٰ لگایا ہو، ہم کو بھی اپنے اختلافات اپنی جگہ رکھ کر اتحاد و اتفاق کو قائم رکھنے کی ضرورت ہے ۔ ملحوظ رہے کہ بی ایم جے ڈی کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام کا آغاز مولانا فیض احمد اکرمی ندوی کے تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، مولانا ارشاد علی افریقہ ندوی ، سکریٹری دوم نے استقبالیہ کلمات پیش کئے، جب کہ مولانا تعارف نائب صدر مولانا سیدہاشم نظام ندوی نے پیش کیا۔ جماعت کے صدر جناب محمد امجد شاہ بندری نے صدارتی خطاب سے نوازا ،نظامت کے فرائض انجام دے رہے اسٹڈی سرکل کے کنوینر جناب یاسر قاسمجی کے شکریہ کلمات پر جلسہ اختتام کو پہنچا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا