English   /   Kannada   /   Nawayathi

دو مختلف سڑک حادثات میں دو افراد کی موت

share with us

ٹکراؤ کی وجہ سے ٹپر لاری پر لدی جے سی بی کار پر گرگئی جس کی وجہ کار پوری طرح دب کر رہ گئی ۔ حادثے کے فوری بعد مقامی لوگوں نے جے سی بی کو کار پر سے ہٹانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے ۔ قریب ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد مقامی لوگ اس میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے کار پر سوارسخت زخمی افراد کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئے جن کو ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ۔جہاں کار ڈرائیور وٹل نائک نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑدیا۔ مذکورہ حادثہ کی وجہ سے اہم شاہراہ 66پر تقریباً تین گھنٹے تک ٹرافک نظام درہم برہم رہا۔ انتظامیہ کی بڑی کوششوں کے بعد کار ، ٹپر لاری اور جے سی بی کو راستے سے ہٹایا گیا ۔ پڈوبدری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ دوسرا سڑک حادثہ اڈپی تعلقہ کے شریارا علاقے میں پیش آیا جہاں دو بائک کے آپسی تصادم کی وجہ سے ایک بائک سوار کے راستے پر گرنے کے بعدمخالف سمت سے آرہی تیز رفتار لاری کی زد میں آنے سے موقعۂ واردات پر ہلاک ہوگیا ۔ مہلوک شخص کی شناخت نرسمہا کلا (65) مقیم شانو بھوگرا بیٹو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔کوٹا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔


 نامعلوم شرپسندوں نے دکان کو نذرِ آتش کردیا 

منگلور 28؍ اپریل (فکروخبرنیوز) نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے اخبار ، اسٹیشنری اور موبائل وغیرہ کی دکان کو نذر آتش کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔۔اطلاعات کے مطابق وینکٹیش اور جگدیش کی ملکیت والی دکان ’’ نیوز پوائنٹ ‘‘ کوچند نامعلوم شرپسندوں نے آج صبح قریب پانچ بجے آگ کے حوالہ کردیا جس کی وجہ سے دکان پر موجود سامان جل کر راکھ ہوگیا ہے ۔ اس حادثہ کی وجہ سے قریب سات لاکھ روپئے کا نقصان ہوا ہے ۔ قریب میں واقع ہوٹل میں کام کرنے والے ملازمین نے جب دکان سے دھواں اٹھتا دیکھا تو دکان مالک وینکٹیش کو اطلاع کردی ۔ اس دوران مقامی افراد نے آگ بجھانے کی کوشش کی ۔ ۔ عینی شاہدین کے مطابق دکان کے باہر مٹی کا تیل بھی ملا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ دکان میں مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگائی گئی تھی۔ ۔ملحوظ رہے کہ مذکورہ دکان میں نومبر 2008کو بھی شاٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ لگی تھی جس کی وجہ سے کافی نقصان ہوا تھا۔ فی الحال پولیس معاملہ کی تفتیش کررہی ہے۔ اور آگ لگانے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا