English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل سرکاری اسپتال میں ٹیومر کا، کامیاب آپریشن (مزید ساحلی خبریں )

share with us

اس کی تازہ مثال یہاں بھٹکل کے سرکاری اسپتال میں آج دیکھنے کو ملی کے سرکاری طبیب ڈاکٹر منجوناتھ شیٹی نے یہاں پیٹ درد کی شکایت کی ایک خاتون مریضہ کا آپریشن کرکے اس کے پیٹ سے زائد فاسد گوشت (ٹیومر ) کو نکال لیا ہے اور خاتون اب صحت یاب ہے ۔ عورت کی شناخت اختر بانو (47) مقیم مدینہ کالونی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ فکروخبر کے مطابق مذکورہ خاتون کو ناقابلِ برداشت پیٹ درد ہونے کی وجہ سے اس کا علاج سرکاری اسپتال میں کررہی تھی۔ ڈاکٹر کے مشورے کے تحت اسی سرکاری اسپتال میں آج دوپہر آپریشن کیا گیا جو کامیاب رہا۔ملحوظ رہے کہ نجی اسپتالوں میں اس آپریشن کے لیے تقریباً چالیس سے پچاس ہزار روپیوں خرچ آتا ہے، لیکن یہ بڑا مسئلہ بھٹکل سرکاری اسپتا ل میں آج بآسانی حل کیا گیااور وہ بھی مفت میں ۔ 


منگلور : مسافر کے پاس سے غیر قانونی سونا ضبط 

منگلور 27؍ اپریل (فکروخبرنیوز) منگلور بین الاقوامی ہوائی اڈے کے کسٹم افسران نے دبئی سے اڑان بھرنے والی ہوائی جہاز کے ایک مسافر سے پچاس لاکھ پچاس ہزار روپئے کا سونا ضبط کرلیا ہے ۔ مسافر کی شناخت محمد لقمان احمد (29) مقیم حیدرآباد کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ افسران نے مسافر سے سولہ سونے کے بار ضبط کیے ہیں جن کا وزن ایک کلو آٹھ سو گرام اور اس کی مالیت پچاس لاکھ پچاس ہزار روپئے بتائی جارہی ہے ۔ مسافر نے سونا اپنے سیٹ کے نیچے چھپایا تھا جو تلاشی کے دوران کسٹم افسران کے ہاتھ لگا ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ 


اسمارٹ فون چرانے کے الزام میں طالب علم گرفتار 

کاسرگوڈ 27؍ اپریل (فکروخبرنیوز) اسمارٹ فون چرانے کے بعد اس سے مالک کے دوستوں کو بذریعہ وھاٹس اپ پیغامات بھیجنے کے الزام میں ودیا نگر پولیس نے ایک طالب علم کو گرفتار کیا ہے ۔ طالب علم کی شناخت بی ایم الیاس (18) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ طالب علم نے بیرکا علاقے میں ایک شادی کی شرکت کرنے آئی لڑکی کا اسمارٹ فون چرانے کے بعد اس کے نمبر کا استعمال کرتے ہوئے بذریعہ وھاٹس اپ پیغامات بھیجنے شروع کیے۔ جب کال کی جاتی تھی تو دوسری جانب سے کوئی جواب نہیں آتا تھا۔ لڑکی نے ودیانگر پولیس تھانے میں معاملہ درج کرلیا تھا ۔ جب اس معاملہ میں تحقیقات شروع ہوئیں تو پولیس نے لڑکے کے تعلق سے معلومات حاصل کی اور چتانچل نامی علاقے سے اس کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔ موبائیل فون لڑکے کے پاس سے برآمد کرلیا گیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ اس کو بیچنے کی کوشش کررہا تھا کہ اس سے پہلے ہی پولیس اس کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا