English   /   Kannada   /   Nawayathi

شرالی میں دو روزہ ضلعی سطح کی کبڈی مقابلوں کا اختتام(مزید ساحلی خبریں )

share with us

بہترین آل راؤنڈر کا خطاب لائن اسپورٹس سینٹر کے نعمت اللہ کو دیا گیا اور بیسٹ رائڈر سرپن اسپورٹس کلب کے ششی کو دیا گیا جبکہ تروملابیسٹ کیچر کے انعام سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر اسٹیج پر ساگر کے سابق ایم ایل اے گوپال اور سرکل انسپکٹر پرشانت نائک وغیرہ بھی موجود تھے۔ 


منیپال : اکیس سالہ دہلی کا نوجوان سڑک حادثہ میں ہلاک 

اڈپی 27؍ اپریل (فکروخبرنیوز) دہلی سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان سڑک حادثہ میں ہلاک ہونے کی واردات منیپال کے پولیس تھانے کے بالمقابل پیش آئی ہے ۔ مہلوک نوجوان کی شناخت ادتھ جیسوال (21) مقیم دہلی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق مہلوک اپنے دوست کے ہمراہ بذریعہ بائک کہیں جارہے تھے کہ اچانک بائک بے قابو ہونے کی وجہ سے ڈوائڈر سے جاٹکرائی جس کی وجہ سے دونوں بائک سے زمین پر آرہے ۔ دونوں کے سر پر اور جسم کے دیگر اعضاء پر سخت چوٹیں پہنچی ۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ادت نے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا جبکہ بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار لڑکی شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کی گئی ۔ لڑکی کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ لڑکا منیپال انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں انجنےئرنگ کا طالب علم اور لڑکی ڈیزائننگ کورس کررہی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ بائیک سوار کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا ہے ۔ منیپال پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔


اڈپی : جسم فروشی کے الزام دو خواتین سمیت چھ افراد گرفتار 

اڈپی 27؍ اپریل (فکروخبرنیوز) اڈپی پولیس نے ایک چھاپہ مار کاروائی کے دوران جسم فروشی کے دھندے کا فاش کرتے ہوئے دو خواتین سمیت چھ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت پرجاول (24) سنیل (25) ستیش (25) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جب کہ خواتین کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ گنیش راؤ کی بیوی چندرہ کلا پر الزام ہے کہ وہ کرایہ کے مکان پر جسم فروشی کا دھندہ چلایا کرتی تھی ۔ چھاپہ مار کارروائی کی قیادت سرکل پولیس انسپکٹر سری کانت نے کی ۔ ملپے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا