English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور : اقراء عربک اسکول میں شاندار سالانہ جلسہ کا انعقاد(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

ملحوظ رہے کہ یہاں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی و اسلامی تعلیم دی جاتی ہے اور پھر امسال اٹھائیس طلباء نے حفظ قرآن سے مالا مال ہوئے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے 23طلباء اسی سال حفظ کا آغاز کیا اور ایک ہی سال میں حفظ قرآن کو مکمل کرکے حفاظ میں اپنا نام درج کرایا جو واقعی قابلِ تحسین ہے ، اور ان کے پیچھے محنت کرنے والے اساتذہ کرام قابلِ ستائش اور مبارکباد ہیں ۔ مہمانوں نے اپنے تأثرات میں اقراء عربک اسکول منگلور کی تعلیمی میدان میں کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے وہاں کے اساتذہ اور ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی ۔ امسال کا مولانا ابوالحسن علی ندوی ایوارڈ ڈ محمد یوسف ابن محمد اسلم بھالّی کو اور محی الدین بیری ایوارڈ ھدیٰ بنت عبدالرحمن کو دیا گیا جبکہ اسی پروگرام میں مولانا ابوالحسن ندوی اسلامک اکیڈمی کی کتاب جو اقراء اکیڈمی آف ریسرچ اینڈ پبلیکیشن کی جانب سے شائع ہونے والی کتاب'' ''Guidence from th Holy Quran کا رسمِ اجراء مہمانِ خصوصی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ملحوظ رہے کہ مہمانوں کا تعارف اور ان کی خدمت میں استقبالیہ کلمات اسکول کے مہتمم مولانا محمد سالم خلیفہ ندوی نے پیش کیے جبکہ نظامت کے فرائض عبدالسمیع اور محمد اریز نے بحسنِ خوبی انجام دئیے۔ اس موقع پر سال بھر اسکول کی مختلف کارکردگیوں میں حصہ لینے والوں کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ 


کاسرگوڈ کے دو نوجوان نیپال میں لاپتہ 

حالیہ زلزلے کے بعد رابطہ نہیں ہوپایا 

کاسرگوڈ 26؍ اپریل (فکروخبرنیوز) کاسرگوڈ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان نیپال میں پیش آئے زلزلے کے بعد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ نوجوانوں کی شناخت ڈاکٹر ارشاد (26) اور محمد اظہر علی (23) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایک کمپنی میں ملازمت کررہا اظہر علی چند دن پہلے اپنے چار دوستوں کے ہمراہ نیپال چلا گیا تھا ۔بتایا جارہا ہے کہ زلزلے کی خبر منظر عا م پر آنے کے بعد اس سے گھر والوں کا رابطہ نہیں ہوسکا ہے ۔ ایک اور لاپتہ نوجوان ڈاکٹر ارشاد اپنے دو دوستوں ڈاکٹر دیپک اور ڈاکٹر ابھن سوریا کے ہمراہ چند روز قبل نیپال گیا ہوا تھا ۔ بتایا جارہا ہے کہ جس ہوٹل میں ان کا قیام تھا وہ زلزلہ کی زد میں آکر پوری طرح تباہ ہوچکا ہے۔ اس کے دو دوستوں ڈاکٹر دیپک اور ڈاکٹر ابھن کو کسی طرح بچایا گیا جن کومعمولی زخم پہنچے ہیں لیکن ڈاکٹر ارشاد کا اب تک پتہ نہیں چل پایا ہے ۔ ملحوظ رہے کہ ڈاکٹر ارشاد ویانند میڈیکل کالج میں ملازمت کررہا تھا۔ ذرائع کے مطابق نیپال میں ہندوستانی سفارتخانے سے رابطہ کیا جاچکا ہے لیکن اب تک مذکورہ نوجوانوں کا کوئی پتہ نہیں چل پایا ہے ۔ 


سڑک پار کرتے چھ سالہ اور آٹھ سالہ بچوں کو روند کر نکل گئی کار: ایک جاں بحق ایک زخمی

کاسرگوڈ 26؍ اپریل (فکروخبرنیوز) سڑک پار کرنے کے دوران پیش آئے ہٹ اینڈ رن سڑک حادثہ میں چھ سالہ بچہ کے جاں بحق ہونے کی واردات کاسرگوڈ کے مضافاتی علاقے اریال میں پیش آئی ہے ۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت عبدالقادر (06) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ اس کا آٹھ سالہ بھائی شاہل شدید زخمی حالت میں منگلور میں زیر علاج ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ دو نوں بھائی اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ رشتہ دار کی شادی میں اریال گئے ہوئے تھے۔ قریب کی ایک بیکری سے آئس کریم خریدنے جانے کے دوران سڑک پارکررہے تھے کہ تیز رفتار کار دونوں سے ٹکراتے ہوئے چلتی بنی جس کی وجہ سے دونوں شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں کی جانب سے اسپتال پہنچائے جانے کے دوران عبدالقادر کی موت واقع ہوگئی جبکہ اس کا بھائی شاہل کو شدید زخمی حالت میں آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے ۔ حادثہ کے پیش آنے کے بعد کار کا پتہ لگانے کے لیے پولیس سی سی ٹی کیمرے کے فوٹیج سے معلومات حاصل کرنے لگی ہے ۔ اس دوران مقامی لوگوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد کار ڈرائیور کو حراست میں لیا جائے۔ جاں بحق ہونے والے لڑکے کا پوسٹ مارٹم کے لیے کاسرگوڈ کے جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد نعش اہلِ خانہ کے حوالے کردی گئی ۔ کاسرگوڈ شہری پولیس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا