English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : دوہرے سڑک حادثہ میں دو افراد زخمی (مزید اہم تین ساحلی خبریں)

share with us

بائیک سوار ظفر اللہ کے چہرے پر زخم کے گہرے نشانات آئے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے دونوں زخمیوں کو سرکاری اسپتال پہنچایا جہاں دونوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سائیکل سوار کو کنداپور منتقل کیا گیا ہے ۔ 


منگلور: قتل کے ملزمین کو عمر قید کی سزا

منگلور 25؍ اپریل (فکروخبرنیوز) ضلع ایڈیشنل اور سیشن کورٹ نے آکاش بھون قتل معاملہ پر سنوائی کرتے ہوئے اس کے پانچ قاتلوں کو کل عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ قاتلوں کی شناخت سنتوش پجاری (29) گوتم عرف گوتھ(25) اکشائی کوٹاری (24) گورش عرف سوجیت (24) اور ہرشاراج عرف ہرشتھ (23) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ عدالت نے مذکورہ قاتلوں کو جمعرات کے روز ہی مجرم قرار دیا تھا لیکن اسی روز پانچ میں سے ایک اکشائی کوٹاری نامی ملزم پولس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھاجس کی وجہ سے ایک دن کے لیے سزا کی سنوائی ملتوی کردی گئی تھی۔ پولس نے مفرور مجرم کو اسی روز شام میں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔ کل جمعہ کے روزکورٹ میں دوبارہ حاضرکیے جانے کے بعد پانچ قاتلوں کو عمر قید کی سزاسنائی گئی ۔ کورٹ نے ہرملزم پر پانچ ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائدکرتے ہوئے کہاہے کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں قید کی مدت تین ماہ بڑھادی جائے گی۔ ۔ ملحوظ رہے کہ 15 جون 2012کو کمار عرف بونگو (18) رات کے وقت دکان سے ضروری چیزیں خریدنے کے بعد پیدل گھر جارہا تھا کہ کاوور بس اڈے کے قریب کمارکو بعض لوگوں کی جانب سے روکا گیا اور چاقو سے حملہ کیا گیا ۔ زخمی کمار نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہر کے ایک نجی اسپتال میں دم توڑدیا ۔ ملزمین میں سے تین کو قتل کی واردات کے تین رو ز بعد حراست میں لیا گیا تھا جبکہ دو دن بعد دیگر ملزمین کوپولیس گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی ۔ 


زچہ اور بچہ کی طبیعت بگڑنے کے بعد زچہ کی موت 

مشتعل عوام نے اسپتال کے باہر لاش رکھ کیا احتجاج 

اڈپی 25؍ اپریل (فکروخبرنیوز) بچہ کی پیدائش کے دوران ماں کی حالت نازک ہونے اورا س کے بعد اس کے ہلاک ہونے کی وجہ سے ناراض رشتہ داروں کی جانب سے اڈپی کے آدرشا اسپتال کے باہر جم کرہنگامہ کیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔ احتجاج کرنے والوں نے مانگ کی ہے کہ اس معاملہ کی تحقیقات کرتے ہوئے ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کی جائے۔ مہلوک عورت کی شناخت ورشا (23) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کی شادی چار سال قبل دیوداس بیجیرانامی شخص سے ہوئی تھی ۔خاتون کو حمل کا وقت پورا ہونے پر لے 17اپریل کو اڈپی کے آدرشا اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں 18اپریل کو بچی کی پیدائش ہوئی۔ پیدائش کے بعد عورت کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی جس کو دیکھتے ہوئے عورت کو منگلور کے ایم سی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ قریب پانچ روز تک زیر علاج رہی مگر اس کے باوجود بھی اس کی طبیعت ٹھیک نہیں ہوپائی اور وہ ہلاک ہوگئی۔ عوام نے اسپتال کے باہر لاش رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ زچہ اور بچہ دونوں کو سانس لینے میں تکلیف تھی ۔ بچی کی پیدائش کے دوران علاج بے سود ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے اسپتال کے باہر جمع احتجاجیوں کی خبرپاکر ایس پی اناملی جائے واردات پر پہنچے اور اہلِ خانہ کو یقین دہانی کروائی کے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرکے تحقیقات کی جائے گی ۔ مزید انہوں نے کہا کہ آپ جہاں چاہیں ہم لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے حکم جاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ منیپال میں لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جاچکا تھا لیکن اہلِ خانہ نے دوسری مرتبہ پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کیا جس کی وجہ سے لاش اجرکڈ اسپتال منتقل کی گئی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا