English   /   Kannada   /   Nawayathi

گھریلو جھگڑا: پریشان عورت کی ریل کی پٹری میں ہاتھ دے کر اقدام خودکشی(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

بھٹکل : سانپ کے ڈسنے سے عورت شدید زخمی :اُڈپی منتقل 

بھٹکل 23؍ اپریل (فکروخبرنیوز) ایک سانپ کے ڈسنے سے عورت کے شدید زخمی ہونے کے بعد علاج کے لیے اڈپی منتقل کیے جانے کا واقعہ آج شہر کے چوتھنی علاقے میں پیش آیا ہے۔ عورت کی شناخت بھاگی رتی (64) مقیم چوتھنی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد عورت کو شہر کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اڈپی منتقل کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سانپ کے ڈسنے کے بعد عور ت کی حالت نازک ہوگئی، جس کو دیکھتے ہوئے گھر والوں نے فوری طور پر اسپتال منتقل کیاتھا ۔ 


دوبھائیوں نے مل کر پھوپھی کے گھر کو لگائی آگ 

دولاکھ روپئے کا نقصان : ملزمین گرفتار 

کنداپور 23؍اپریل (فکروخبرنیوز) شادی کے دن گھر میں کسی کو نہ پاکر دوبھائیوں کی جانب سے پھوپھی کے گھر کو آگ کے حوالے کرلیے جانے کی واردات بیندور میں کل پیش آئی ہے ۔ملزمین کی شناخت راجیش شیٹی الیاس راجیندرا (32)راگھویندرا شیٹی (30) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جنہوں نے اپنے چچا رنگیّا (75) کے ساتھ مل کر اس واردات کو انجام دیا ہے ۔ ملزمین واردات کو انجام دینے کے بعد شراب خانے میں خوشیاں منارہے تھے کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ناگما شیڈتھی اور ششیلا شیڈتھی بیندور کے ارالی کٹے میں واقع اپنے گھر میں رہتے تھے۔ ان کے گھر کے قریب ملزمین کا بھی گھر تھا جن کے دورمیان ہمیشہ راستے کے معاملہ کو لے کر جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ واردات کے دن ششیلاپنے گھر والوں کے ساتھ بیٹے کی شادی کے لیے رام لکشمن ہال گئی ہوئی تھی اور گھر کے پاس دیکھ بھال کے لیے کاویرا موگاویرا نامی عورت کو مقرر کیا تھا۔ موقع پاکر ملزمین گھر آئے اورکاویراکو قتل کرنے کی دھمکی دی۔اس دوران وہ گھر کا دروازہ توڑکر اندر داخل ہوئے اور توڑ پھوڑکے بعدگھر کو نذرآٹش کردیا۔ اس کو دیکھتے ہی کاویرا نے شور مچانا شروع کردیا جس کی وجہ سے آس پڑوس کے لوگ جمع ہوگئے۔ لوگوں کو جمع ہوتا دیکھ ملزمین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے آگ پر کسی طرح قابو پالیا۔ پولیس کے مطابق ملزمین اس سے پہلے بھی کئی واردات کے جرم میں جیل کی سزا کاٹ چکے ہیں۔ ایک ماہ قبل بھی وہ دس روز جیل کی سزا کاٹ کر رہا ہوئے تھے اب پھر یہ مذکورہ واردات انجام دی ہے ۔ آگ کی وجہ سے ٹی وی ، چارپائی اور لکڑی کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ہے جس کی مالیت تقریباً دو لاکھ روپئے بتائی جارہی ہے۔ بیندور پولیس تھانے میں معاملہ درج ہے۔


ڈائیونگ کی تربیت کے دوران خاتون کی جنسی ہراسانی 

مرڈیشور سے تعلق رکھنے والی ڈائیونگ کمپنی کا لائسنس رد 

کنداپور 23؍ اپریل (فکروخبرنیوز) مرڈیشور سے تعلق رکھنے والی ڈریمس ڈائیونگ کمپنی کے ایک مربی کی جانب سے ڈائیونگ کی تربیت کے دوران ایک خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد کمپنی کا لائسنس رد کردئے جانے کی خبر اخبارات میں شائع ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل بنگلور کی ایک سافٹ وئیر انجینئر خاتون اپنے کمپنی کے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ڈائیونگ کی تربیت پانے کے لیے شیرور آئی ہوئی تھی ۔جنوری 26 کوڈائیونگ کی تربیت دینے والے دھریندر راوت پر خاتون نے تربیت کے دوران پانی کے اندر جنسی ہراسانی کاالزام لگایا ہے ۔ پولیس نے عورت کی شکایت پر ملزم کو حراست میں لیا تھا۔ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب عورت نے اپنے بلاک پر مذکورہ واقعہ کو اچھالا اور جنسی ہراسانی کا تذکرہ کیا ۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد کمپنی کا لائسنس رد کردیا ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا