English   /   Kannada   /   Nawayathi

منکی :ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص کی خودکشی (مزید اہم ترین ساحلی خبریں)

share with us


منگلور میں موسلادھار بارش :بجلی گرنے سے ایک عورت کی موت 

منگلور 22؍ اپریل (فکروخبرنیوز) کل رات منگلور میں بجلی اور کڑک کے ساتھ موسلادھار بارش ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔ اس دوران ایک عورت جو اپنے رشتہ دار کے یہاں مقیم تھی بجلی کی مار سے ہلاک ہوگئی ۔ مہلوک عورت کی شناخت بشیر نامی شخص کی زوجہ رشیدہ (29) مقیم بنٹوال کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مہلوک کڑک اور بجلی والے برسات کے درمیان ہی اس گھر کی جانب گئی تھی ۔ اطلاع کے مطابق جب وہ اپنے بہن کے گھر بیٹھی ہوئی تھی کہ بجلی گرنے کی وجہ سے پوری طرح اکڑ گئی۔ فوری طور پرعورت کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ کڈبا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ اسی طرح بیلتنگنڈی کے دھرمستھلا گاؤں بجلی کی وجہ سے پربھاکر (37) نامی شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔دوسری طرف منگلا دیوی شہر کے دیانندا کے گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ ملحوظ رہے کہ کل رات منگلو رشہر کے علاوہ الال ، تھوکوٹو ، کوناجے ، سورتکل وغیرہ میں بجلی اور کڑک کے ساتھ بارش ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کی وجہ سے بجلی کا نظام مذکورہ علاقوں میں درہم برہم ہوگیا ۔ 


منگلور : سڑک حادثہ میں چار مسافر زخمی 

منگلور 22؍ اپریل (فکروخبرنیوز) بس اور لاری کے آپسی تصادم میں چار افراد کے زخمی ہونے کی واردات ننتھور سرکل پر کل پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کلاشیکھر سے کدری جانے والی اور اڈپی سے پمپ ویل جانے والی لاری کے مابین یہ حادثہ ننتھور سرکل پر پیش آیا۔ تصادم کی وجہ سے چار افراد زخمی ہوگئے ہیں جن کی شناخت عبدالرحمن ، للیتا ، برتن مونٹیروکی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔چوتھے شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ۔ منگلور مغربی پولیس تھانہ میں بس ڈرائیور شفیع کے خلاف لاپراہی کا الزام لگاتے ہوئے معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا