English   /   Kannada   /   Nawayathi

فارغینِ جامعہ نے اللجنۃ کی وجہ سے دنیا میں پہنچانے گئے : مولانا عبدالباری ندوی (مزید اہم ترین ساحلی خبریں )

share with us

مولانا موصوف نے اپنی صدارتی خطاب میں طلباء کو اللجنہ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بعض طلباء اس کے پروگراموں میں حصہ لے کر اپنے اندر پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے کی کوشش نہیں کرتے جس کی وجہ سے فراغت کے بعد ان کو پچھتاوا ہوتا ہے۔ استاد تفسیر جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد انصار ندوی مدنی نے اس کی کارکردگی پر اپنے تأثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج اللجنہ کے فوائد کھلے طور پر نظر آرہے ہیں۔ مولانا نے قلم کے استعمال کرنے پر طلباء کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہاکہ خطابت میں طلباء بہت آگے بڑھتے ہیں لیکن تحریری میدان میں بھی توجہ دینے پر اس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئیں گے ۔ مشرف اللجنہ واستاد ادب جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد اقبال نائیطے ندوی نے کہا کہ قلم اور زبان یہ دو چیزیں مؤثر ہتھیار ہیں جس کااستعمال موجودہ دور میں بڑی تیزی کے ساتھ ہورہا ہے ۔ اس سے ذہن دوماغ پر بڑا اثر پڑتا ہے۔لہذا اس کا استعمال طلباء کرتے رہا کریں۔ ماسٹر محمد سیف اللہ صاحب نے کہا کہ جامعہ کے مقاصد کو پوراکرنے کے لیے طلبا ء آگے بڑھتے رہیں ۔ اب اس کے مقاصدصرف ترانہ کی حد تک محدود نہ رکھیں۔ ملحوظ رہے کہ اللنجۃ کی سالانہ رپورٹ سکریٹری اللجنۃ العربیہ مولوی عکراش اکرمی نے پیش کرتے ہوئے سال بھر ہونے والے مختلف پروگراموں کی تفصیلات حاضرین کے سامنے رکھی ۔مولوی مرفادمصبا اور اس کے ساتھیوں نے ترانۂ اللجنہ پیش کیا تو مولوی ابراہیم شہاب نے اللجنہ کی سرگرمیوں پر مولوی تفسیر الجی کی تیار کردہ نظم پیش کی۔ جلسہ کا آغا زمولوی محمد مرفاد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ مولوی شاہد ڈانگی نے نعت پیش کی۔ عصر کے قریب یہ سالانہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔


بھٹکل کبڈی فیڈریشن کے عہدیداران کا انتخاب 

بھٹکل 20؍ اپریل(فکروخبرنیوز) بھٹکل کبڈی فیڈریشن کی شہر کے نجی ہوٹل میں منعقدہ میٹنگ میں نئی میعاد کے لیے بالاتفاق محمد صادق مٹا کو صدر اور شری دھر نائک کو جنرل سکریٹری کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے جبکہ جعفر حید ر، وینکٹیش دیواڈیگااور ایشور نائک کو نائب صدر بنایا گیا ہے ۔ عبدالرؤف نائیطے بطور سکریٹری منتخب کیے گئے اور مولاناعزیز الرحمن رکن الدین ندوی کو خازن اور واسو نائک کو محاسب بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے ذمہ داروں کے علاوہ شہر کے سماجی اور سیاسی لیڈران بھی موجود تھے۔ 


مقامی اور غیر ملکی طلباء کے مابین جھڑپ کی واردات :ملزمین کو گرفتار 

منگلور 20؍ اپریل (فکروخبرنیوز) شہر کے مقامی طلباء اوربیرون ملکی طلباء کے مابین کسی بات کو لے کر کو ہوئی جھڑپ کے بعد پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے شام اور سوڈان کے طلباء کو جیل بھیج دیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ اس میں پانچ طلباء کا تعلق بیروں ملک سے ہے اور ایک کا تعلق کیرلا سے ۔ ان چھ طلباء کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ ملزمین کی شناخت قمرالدین ، ہیال اور بلال کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جن کا تعلق شام سے ہے جبکہ جیلانی اور امین نامی نوجوان سوڈان کے رہنے والے ہیں ۔ صدیق نامی ملزم کی شناخت کیرلا کے مقیم کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ دوسری طرف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جھڑپ میں زخمی مقامی نوجوان دھن راج ، چرن ، اویناش، سندیش اور منوج کے خلاف کاؤنٹر کیس درج کیا ہے جو ابھی فی الحال اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ویرا پیلیس نامی عمارت کے نچلے فلور پر مقامی نوجوان اور غیرملکی طلباء کے درمیان کسی بات کو لے کر جھڑپ ہوگئی تھی جس میں مقامی نوجوان زخمی ہوگئے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ پہلے صرف آپس میں انہوں نے گالی گلوج اختیار کی جو بعد میں ہاتھا پائی پر ختم ہوئی۔ پولیس کے مطابق غیر ملکی طلباء کے ذمہ داروں کو معاملہ سے آگاہ کیا جاچکا ہے۔ فی الحال تحقیقات جاری ہیں۔ 


سپاری اور کار کی سرقہ کرنے والی ٹیم کا پردہ فاش 

16لاکھ مالیت کا مال ضبط : ملزمین پولیس حراست میں 

بنٹوال 20؍ اپریل (فکروخبرنیوز) جنوبی کنیرا کی ضلع کرائم انٹلی جینس بیورونے سپاری اور کار کی سرقہ میں ملوث افراد کا پردہ فاش کرتے ہوئے ان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ملزمین کے پاس سے پولیس نے پانچ کاریں ، ایک موٹر بائک او ر سپاری سے بھری بیس بوریاں بھی برآمد کرلی ہیں۔ گرفتار افراد کی شناخت عمران ، محمد مقصین ، اختر ، شفان اور عمر فاروق کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جن کا تعلق جنوبی کنیرا کے مختلف علاقوں سے بتایا جارہا ہے ۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو کیرلا ، منیپال ، بیلتنگڈی ، وٹل اور بنٹوال پولیس تھانہ حدود میں انجام دی گئی چوری کی وارداتوں کی تفتیش میں مدد مل سکتی ہے۔ اس ٹیم کا پردہ اس وقت فاش ہوا جب وہ ماروتی سوفٹ کار اور ماروتی رٹز کار میں سپاری سے بھرے بوریاں لے جارہے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ اسی ٹیم نے ماروتی 800اور ماروتی اومنی کار بھی چرالی تھی جبکہ اپناانگڈی سے ایک موٹر بائک سرقہ کرلیے جانے بھی خبر ہے۔ ملزمین کے پاس سے برآمد مال کی مالیت سولہ لاکھ روپئے بتائی جارہی ہے ۔ ملحوظ رہے کہ اس آپریشن کی قیادت بنٹوال سرکل انسپکٹر بیلی ایپا نے کی جبکہ انٹلی جنیس آف بیورو نے بھی ملزمین کی گرفتاری میں اپنا تعاون پیش کیا ۔ ایس پی نے اس ٹیم کا پردہ فاش کرنے اور ملزمین کو حراست میں لیے جانے پر آپریشن ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انعامات سے نوازے جانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ 

جائیداد کے جھگڑے میں بھائی نے لی بھائی کی جان

اڈپی 20؍ اپریل (فکروخبرنیوز) جائیداد کے معاملہ کو لے کر ہوئے تصادم میں بھائی کی جانب سے بھائی کی جان لیے جانے کی دل دہلادینے والی واردات ملپے پولیس تھانہ حدود کے موڈوبیٹو نامی گاؤں میں پیش آئی ہے ۔ مہلوک شخص کی شناخت پرکاش آچاریہ (32) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ ملزم کی شناخت اسی کے مقتول کے چھوٹے بھائی امیش آچاریہ (28) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرکاش نے اپنے والدین کے گھر کے قریب اپنا گھر کے تعمیری کام کے لیے اپنے بڑے بھائی اور ماں سے کچھ روپیو ں کا مطالبہ کیا جس پر ان دونوں نے اعتراض جتاتے ہوئے روپئے دینے سے انکار کیا ۔ ذرائع کے مطابق ان کے درمیان اس بات کو لے کر لڑائی ہوتی رہتی تھی۔ سنیچر کی رات اسی معاملہ کو لے کر مذکورہ بھائیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس میں امیش نے اپنے بڑے بھائی کو لکڑی سے وارکرتے ہوئے زخمی کردیا۔ پرکاش کا خون جاری ہونے کی وجہ سے اس کی ماں اور بیوی نے گھر پر ہی طبی امداد فراہم کی ۔ طبیعت کچھ سنبھلنے کے بعد وہ جوس پی کر آرام کررہا تھا کہ چند گھنٹوں بعد گھروالوں نے محسوس کیا کہ پرکاش کی سانس رک گئی ہے۔ فوری طور پر اجرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا ۔ اپنے بھائی کی موت کی خبر پاکر امیش فرار ہے۔ ملپے پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا