English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایس ایس ایل سی میں شری شاردھامبا ہائی اسکول اُپّنی کا نتیجہ 100 فیصد

share with us

ہوناور 09 جون 2024 (فکرو خبر نیوز) شری شاردھامبا ہائی اسکول اُپّنی کو ایس ایس ایل سی سال 24-2023 کے امتحانات میں سو فیصد نمبرات حاصل ہوئے ہیں۔

اسکول کے ٹیچر جناب عمران نے فکروخبر کو بتایا کہ امسال اس اسکول سے کل 58 طلبہ نے ایس ایس ایل سی کا امتحان دیا تھا، نتیجہ منظرِ عام پر آنے کے بعد ان میں سے 55 طلبہ کامیابہ رہے جس سے اسکول کا مجموعی نتیجہ 94.82 تھا لیکن دوبارہ جانچ کے بعد تین طلبہ کامیاب ہوگیے جس کے بعد اسکول کا نتیجہ 100 فیصد ہوگیا۔

یاد رہے کہ اردو میڈیم میں ضلع اترا کنڑا بھر کے طلباء و طالبات میں پہلا دوسرا اور تیسرا مقام شری شاردھامبا ہائی سکول اپنی کی طالبات نے حاصل کرتے ہوئے اپنے اسکول کا نام روشن کیا ہے۔

واضح رہے کہ نورعین بنت فخر الدین گیما کا نتیجہ 97.28 فیصدم تھا اور میتھس میں انہوں نے 92 نمبرات حاصل کیے تھے ، دوبارہ جانچ میں ان کے 97 نمبرات آئے ہیں اور انہوں نے 625 میں سے 613 نمبرات حاصل کیے ہیں جس سے ان کا نتیجہ 99.08 رہا۔ مذکورہ طالبہ نے اردو میڈیم میں ضلع بھر میں اول مقام حاصل کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا