English   /   Kannada   /   Nawayathi

امسال ایامِ حج میں بارش ہوگی؟؟

share with us

05؍جون 2024 : سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات کے جنرل سپروائزر عبدالعزیز الحربی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’حج سیزن کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حجاج کو موسمی حالات سے مسلسل باخبر رکھنے کے لیے جدید ترین راڈار سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔

موسمیات کے جنرل سپروائزر نے مکہ مکرمہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’اس سال حج ایام کے دوران مشاعر مقدسہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بارش کا امکان 50 سے 60 فیصد ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز کے سی ای او ایمن غلام نے بتایا کہ بارش کا امکان کم ہے مگر طائف کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے اور اس کے اثرات حج مقامات تک پھیل سکتے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ حجاج کرام کوموسمی حالات سے بروقت آگاہ رکھنے کیلیے پانچ زبانوں میں 24 گھنٹے کی بنیاد پرآگاہی فراہم کی جائے گی۔

علاوہ ازیں مملکت میں حج کے ایام میں موسمیات کے قومی مرکز نے موسم کی مسلسل نگرانی بھی شروع کردی ہے۔

دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حج ضوابط پرعمل نہ کرنے والے 8 افراد کے خلاف سزا کے احکامات صادر کردیئے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ نے جن افراد کے خلاف سزا کے احکامات دیئے ہیں، ان میں تین غیرملکی جبکہ پانچ سعودی شہری شامل ہیں جو 28 افراد کو غیرقانونی طریقے سے مکہ مکرمہ پہنچانا چاہ رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق حراست میں لئے گئے مجرموں کو سزا کے تحت ہر ایک شخص کو (پرمٹ کے بغیر) مکہ لے جانے پر15 دن کی قید اور فی شخص 10 ہزار ریال جرمانہ کی سزا کے علاوہ مقامی ذرائع ابلاغ میں ان کی تشہیر بھی کی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا