English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی شہری نے اللہ کی رضا کے لیے اپنے بیٹے کے قاتل کو کیا معاف

share with us

19/مئی/2024ء(فکروخبر/ذرائع) ایک سعودی شہری نے اللہ کی رضا کے لیے اپنے بیٹے کے قاتل کو معاف کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی شہری حنش الحربی نے بیٹے کے قاتل کو صرف اللہ کی رضا کے لیے معاف کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ فیصلہ اپنے طور پر کیا ہے۔

الاخباریہ کے مطابق قاتل اور مقتول کے والد آپس میں ایک عرصے سے دوستی کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، اگرچہ یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ قاتل نے مقتول کو کیوں مارا، تاہم مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ وہ قصاص نہیں لینا چاہتے۔

حنش الحربی نے کہا ’’ہم ایک خاندان جیسے ہیں، قتل کے واقعے کے بعد بھی ہمارے تعلقات اُسی طرح ہیں جس طرح گزشتہ 6 دہائیوں سے تھے، ہم مل کر تقریبات میں جاتے ہیں اور مختلف خاندانی تفریحی پروگرام بھی مل کر مناتے ہیں۔‘‘

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاتل کے والد عبدالمجید الحربی نے بتایا کہ جب وہ تبوک جاتے ہیں تو اپنے بھائیوں کی بجائے حنش الحربی کے ہاں ٹھہرتے ہیں۔

عبدالمجید نے کہا ’’حنش الحربی میرے لیے سگے بھائیوں سے بڑھ کر ہیں، ہم نے 30 برس تک ایک ساتھ کام کیا۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا