English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : سلسلہ وار چوری کی واردات میں مطلوب ملزم پولیس حراست میں

share with us

2012 ؁ء میں بھٹکل کے قدوائی روڈ پر واقع نونہال سینٹرل اسکول اور نیلیسر میں انجام دی گئی چوری کی واردات کی انجام دہی کا بھی ملزم نے اقرار کرلیا ہے ۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ تینگن گنڈی کراس اور منکولی کے راگھویندابھٹ کے گھر میں چوری کی واردات اسی نے انجام دی تھی ۔ تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ اس کے پاس بیس لاکھ سے زائد ملکیت والی اشیاء موجودہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ تین چار ماہ قبل تمل ناڈو میں جیل کی سزا کاٹنے کے بعد گذشتہ مہینے ہی وہ ضمانت پر رہا ہوا تھا ۔ فی الحال ملزم کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا اور بھٹکل سی پی آئی پرشانت نائک اور ڈی وائی ایس پی متھوراج کی قیادت میں تفتیش جاری ہے ۔ملحوظ رہے کہ کچھ دن قبل مساجد اور مندر میں چوری کی واردات انجام دینے والے یوپی کی ایک ٹیم کا بھٹکل پولیس نے پردہ فاش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا تھا۔کمار کی گرفتاری سے پولیس پر عوام کا اعتماد مضبوط ہوا ہے۔ 


منی پال یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے خودکشی کرلی 

منی پال 04؍ نومبر (فکروخبرنیوز) منی پال یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے کرایہ کے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرنے کی واردات منی پال کے پرشوتم علاقے میں کل پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت پوسٹ گرجویٹ طالب علم ابھیجیت آر (23) مقیم باگلکوٹ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ابھیجیت نے اپنے والدین کے نام ایک ڈیتھ نوٹ لکھا کہ پڑھائی کے بوجھ اور پریشانی کی وجہ سے اس نے یہ اقدام اُٹھایا ہے۔ اس نے اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ اس کی والدین کی خبر گیری کے لیے اس کا چھوٹا بھائی موجود ہے ۔ پولیس سپرینڈنٹ آر راجیندرا نے کہا کہ ابھیجیت کا شمار کالج کے بہترین طالب علموں میں تھا ، اس کے سارے نتائج قابلِ ستائش تھے۔ اس بات سے پتہ چلتا ہے کہ کیمپس کی طرف سے اس پر کوئی دباؤ نہیں تھا۔ ہم نے اس کے ساتھیوں سے بھی پوچھ تاچھ کی لیکن خودکشی کرلیے جانے کی وجہ کوئی بھی سامنے نہیں آئی ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔ اڈپی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیے جانے کے بعد تحقیقات جاری ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا