English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ: القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج کی سپلائی لائن ہی کاٹ دی

share with us

18مئی/2024ء(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شمالی حصے میں اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے جبالیہ کیمپ کے مشرق میں دشمن فوج کی سپلائی لائن کاٹ دی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کو موصولہ بیان میں القسام بریگیڈز نے دعویٰ کیا کہ مجاھدین نے جبالیہ کیمپ کے قریب اسرائیلی فوج کی سپلائی لائن میں ایک بارودی سرنگ کا دھماکہ کیا جب کہ ایک دوسری کارراوئی میں دشمن فوج کے ایک ٹروپ کیریئیر کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
القسام نے آج جمعہ کو ایک پریس بیان میں کہا: "ہم نے جبالیہ کے شمالی علاقے میں واقع جبالیہ کیمپ کے مشرق میں دشمن کی سپلائی لائن کو منقطع کرنے میں کامیاب ہو گئے، جبالیہ میں ایک فوجی ٹرک اور دشمن کے فوجیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
القسام نے مزید کہا کہ "دشمن کو جبالیہ کیمپ میں گھسنے والی اپنی افواج کی سپلائی لائن کو کئی بار تبدیل کرنے پر مجبور کیا گیا۔ ہمارے مجاہدین نے جبالیہ کیمپ کے مشرق میں دشمن کی صفوں کے پیچھے گھس کر صہیونی ٹینک اور فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا اور ایک سرنگ کو اڑا دیا"۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا