English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکیہ : آیا صوفیہ کے بعد اب مشہور چرچ مسجد میں تبدیل

share with us

انقرہ ،16مئی :۔ ترکیہ صدر رجب طیب اردگان کی قیادت میں متعدد تبدیلیوں سے گزرا ہے اور تبدیلی کا یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ترکی کے معروف چرچ آیا صوفیہ کو گزشتہ دنوں مسجد میں تبدیل کر کے ترک صدر اردگان نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو ایک مثبت پیغام دیا تھا۔اسی سلسلے میں ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے  ترک صدر رجب طیب اردگان نے آیا صوفیہ کے بعد استنبول میں موجود ایک اور مشہور چرچ کو مسجد میں تبدیل کر دیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ترک حکومت نے’بیزینٹائن چرچ آف سینٹ سیویئر اِن کورا‘ کو مسجد میں تبدیل کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، رجب طیب اردگان نے اگست 2020ء میں اس چرچ کو مسجد میں تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اس بات کا باقاعدہ اعلان آیا صوفیہ کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کے بعد کیا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان دونوں تاریخی عبادت گاہوں کا شمار اقوام متحدہ کے عالمی ثقافتی ورثے میں ہوتا ہے اور دونوں کی مساجد میں تبدیلی کو دنیا بھر کی مسلم کمیونٹی نے سراہا ہے۔یاد رہے کہ جب رجب طیب اردگان نے آیا صوفیہ میوزیم کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا تو پوپ فرانسس نے ان کے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

ان دونوں عبادت گاہوں کو خلافت عثمانیہ کے ختم ہونے کے بعد کئی دہائیوں قبل میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا