English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمے میں مصر نے جنوبی افریقا کا ساتھ دینے کا کیا فیصلہ!

share with us

12/مئی/2024ء(فکروخبر/ذرائع)عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمے میں مصر نے جنوبی افریقا کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مصری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف مقدمےکی حمایت میں باضابطہ شامل ہوں گے، اسرائیل کے منظم حملوں، اقدامات کے باعث فلسطینی اپنی زمین چھوڑنے پر مجبورہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ  غزہ میں پیداکردہ انسانی بحرانی کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

جنوبی افریقا نے رفح حملے کے دوران عالمی عدالت سے اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

جنوبی افریقا نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے کہا ہے کہ وہ غزہ کے جنوبی علاقے رفح پر اسرائیل کے حملے میں اضافے کے بعد اضافی ہنگامی اقدامات کا حکم دے۔

عالمی عدالت سے کہا گیا ہے کہ رفح پر اسرائیل کا حملہ اور اس سے غزہ میں انسانی امداد اور بنیادی خدمات، فلسطینی طبی نظام کی بقا اور غزہ میں فلسطینیوں کی بقا کو شدید خطرہ لاحق ہے، یہ نئے حقائق کو جنم دیتا ہے جو غزہ میں فلسطینی عوام کے حقوق کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ نے جنوری میں اسرائیل کے خلاف ایک مقدمہ آئی سی جے میں میں پیش کیا تھا جس میں اس ملک پر غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف "نسل کشی” کا الزام لگایا گیا۔

اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت نے فیصلہ دیا کہ انکلیو میں نسل کشی کا ممکنہ خطرہ ہے اور اسرائیل کو حکم دیا کہ وہ نسل کشی کی کارروائیوں کو روکنے سمیت متعدد عارضی اقدامات کرے۔

 

اے آر وائے نیوز اردو

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا