English   /   Kannada   /   Nawayathi

رفح سے شہریوں کے انخلا کے احکامات ناقابلِ قبول: صدر یورپی کونسل

share with us

12/مئی/2024ء(فکروخبر/ذرائع)یورپی یونین نے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف اقدامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی قوانین کا احترام کرے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر یورپی کونسل چارلس مشیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رفح سے شہریوں کے انخلا کے احکامات ناقابلِ قبول ہیں، اسرائیل غزہ کے جنوبی علاقے میں زمینی آپریشن بند کرے۔

چارلس مشیل نے کہا کہ شہریوں کو غیر محفوظ علاقوں میں منتقلی کے احکامات ناقابلِ قبول ہیں، یورپی یونین منصفانہ اور جامع امن کیلیے پُرعزم ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ امداد ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں امدادی کارروائیوں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے، اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے امداد فراہم نہیں کر پا رہے۔

انہوں نے کہا کہ اہم گزر گاہیں بند ہونے سے نقل و حرکت میں تاخیر ہوتی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹے کے دوران رفح میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ لاکھ دس ہزار لوگ حفاظتی مقام کی تلاش میں رفح سے نقل مکانی کر چکے ہیں، تاہم غزہ میں کوئی بھی مقام محفوظ نہیں ہے اور حالات زندگی انتہائی خراب ہیں۔

دوسری جانب حماس نے جنگ بندی کیلیے معاہدے کی کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جہاں سے چلے تھے واپس وہیں پر آ گئے ہیں۔

حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے تجاویز میں ترامیم کا جو مطالبہ کیا ہے اس سے مذاکرات مزید پیچیدہ ہوگئے، ہم مذاکراتی حکمتِ عملی پر نظر ثانی کیلیے دیگر فلسطینی جماعتوں سے صلح مشورہ کر رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا