English   /   Kannada   /   Nawayathi

’’رفح‘‘ کے نام سے احتجاجی کیمپس لندن کی جامعات میں قائم ! پڑھیے پوری خبر

share with us

13/مئی/2024ء(فکروخبر/ذرائع)امریکا کے بعد برطانیہ، جاپان، سوئیڈن اور اسپین کی جامعات میں بھی اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کے حق میں طلبا کے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مختلف ممالک کے طلبہ کا احتجاج جاری ہے۔ لندن کی جامعات میں طلبا نے ’’آزادی‘‘ اور ’’رفح‘‘ کے نام سے احتجاجی کیمپس قائم کردیے۔

اسپین میں طلبا کے ساتھ عام شہری بھی سڑکوں پر نکل آئے اور فلسطینی سرزمین چھوڑ دو کے نعرے لگائے۔ جاپان میں بھی مظاہرین نے فلسطینی نسل کشی کے خلاف نعرے بازی کی۔

اسی طرح سوئیڈن میں موسیقی کے انٹرنیشنل ایونٹ میں فلسطین کی آزادی کے نعرے لگائے گئے۔ اٹلی میں کئی کالجوں میں فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

امریکی ہارورڈ یونیورسٹی کی عمارت کا ہال خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کے نام کردیا گیا۔  شیریں ابو عاقلہ کو اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

دنیا بھر کی جامعات میں ہونے والے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں اب اساتذہ بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا میں 18 اپریل سے اب تک 2500 طلبا کے ساتھ 50 پروفیسرز کو بھی گرفتار کیا چکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا