English   /   Kannada   /   Nawayathi

رفح پر اسرائیل کے حملے کے بعد مذاکراتی حکمت عملی پر نظر ثانی کر رہے ہیں : حماس

share with us

12/مئی/2024ء(فکروخبر/ذرائع)غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے، قیدیوں کے تبادلے اور رفح کراسنگ پر اسرائیل کے کنٹرول کے حوالے سے حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ حماس نے بتایا ہے کہ تل ابیب نے ثالثوں مصر اور امریکہ کی تجویزمسترد کردی اور اپنی طرف سے ترامیم متعارف کرائی ہیں۔ بات چیت کی حکمت عملی پر دوبارہ غور کا اعلان کرکے اسرائیل معاملے کو دوبارہ صفر پرلے آیا ہے۔

 

حماس نے جمعہ کو ایک بیان میں مزید کہا کہ حماس کی جانب سے ثالثی کی تجویز کی منظوری کے اعلان کے فوراً بعد رفح پر اسرائیلی فوج کا حملہ اور کراسنگ پر قبضہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ تل ابیب کسی بھی معاہدے تک پہنچنے سے بچ رہا ہے۔

نتن یاہو کے رویے، ان کے ثالثی کارڈ کو مسترد کرنے، رفح پر حملے اور کراسنگ پر قبضے کے تناظر میں حماس دیگر فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کے رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کرے گی۔ مذاکرات کی حکمت عملی پر نظر ثانی کی جائے گی۔ حماس نے اس سے قبل کہا تھا کہ جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے گیند مکمل طور پر اسرائیل کے کورٹ میں ہے۔ حماس نے بتایا کہ تل ابیب نے ثالثوں کی طرف سے پیش کی گئی تجویز کو مسترد کر دیا اور کئی مرکزی مسائل پر اس پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔

 

العربیہ ڈاٹ نیوز اردو

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا