English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : ایس ایس ایل سی میں ملی اسکولوں کے نتائج : علی پبلک اسکول کے گرلز سیکشن کا نتیجہ 100 فیصد ، اکثر اسکولوں کا نتیجہ 90 فیصد سے متجاوز

share with us
bhatkal, milli schools, bhatkal schools,

بھٹکل 09؍مئی2024 (فکروخبرنیوز) ایس ایس ایل سی نتائج کے لحاظ سے بھٹکل کے ملی اسکولوں کی کارکردگی بھی شاندار رہی۔ اکثر اسکولوں کا فیصد نوے سےمتجاوز رہا جن میں سب سے زیادہ علی پبلک اسکول بھٹکل گرلز کا نتیجہ سو فیصد اور علی پبلک اسکول بوائز کا نتیجہ 98 فیصد رہا۔

اسکولوں کی طرف سے جاری معلومات کے مطابق علی پبلک اسکول گرلز میں سب سے زیادہ نمبرات سارہ منہل بنت محمد اسماعیل اکرمی نے 96.64 فیصد حاصل کیے۔ دوسرے نمبر پر مریم بنت ارشاد احمد صدیق 94.56 فیصد اور تیسرے نمبر آئینہ بنت سمیر اعجاز کاک محی الدینا نے 93.92 فیصد نمبرات حاصل کیے۔

علی پبلک اسکول بھٹکل (بوائز سیکشن) مجموعی نتیجہ 98 فیصد

1) عبداللہ سمیع ابن عبدالجلیل سعدا   92.64 فیصد

2) محمد فہمان بن فضل الرحمن دامدا  90.88 فیصد

3) احمد ابن عبدالماجد رکن الدین 89.92 فیصد

انجمن گرلز ہائی اسکول نوائط کالونی کا مجموعی نتیجہ 96.94 فیصد رہا۔ اس اسکول کی پانچ طالبات نے تعلقہ کے دس ممتاز طلبہ وطالبات میں اپنی جگہ بنالی۔ اسکول میں سب سے زیادہ نمبرات میمونہ عجائب بنت محمد امین عجائب نے 98.72 فیصد حاصل کیا۔ دوسرے نمبررحہ بنت رئیس احمد ایم جے نے 98.24 فیصد اور تیسرے نمبر فاطمہ سارہ بنت عبدالعظیم گنگاولی نے 98.8 فیصد نمبرات حاصل کیے۔ انہوں نے تعلقہ کے دس ممتاز طلبہ وطالبات میں بالترتیب دوسرا ، تیسرا اور چوتھا مقام حاصل کیا ہے۔ اس کے علاوہ اسراء بنت ابوبکر فقی علی نے 97.6 فیصد کے ساتھ چھٹا اور آمنہ بنت عبدالسمیع صدیقہ نے 96.8 فیصد کے ساتھ دسواں مقام حاصل کیا ہے۔

 

نونہال سینٹرل اسکول بھٹکل کا مجموعی نتیجہ 96.22 فیصد

1) عبدالنافع ابن عبداللہ ختال 93.28 فیصد

2) سید شفان ابن سید محمد شاذر  92.64  فیصد

3) عائزہ سید بنت توصیف ایس ایم  91.68 فیصد

 

انجمن بوائز ہائی اسکول بھٹکل مجموعی نتیجہ 94 فیصد

1) محمد ابن محمد ساجد محتشم 85.44 فیصد

2) عبداللہ گوائی ابن احمد سہیل 85.12 فیصد

3) محمد عفیف بنت رئیس احمد 82.24 فیصد

 

انجمن گرلز ہائی اسکول بستی روڈ  مجموعی نتیجہ 90.2

1) ارویٰ بنت عبدالقیوم اکرمی  92.96 فیصد

2) فاطمہ ثانیہ بنت اشتیاق احمد شاہ بندری  91.36 فیصد

3) رُئاب بنت محی الدین تمبوری نے 89.76 فیصد

 

اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کا مجموعی نتیجہ 71.15 فیصد جس میں سب سے زیادہ نمبرات محمد یاسین ابن محمد سید ایکس بی نے 90.72 فیصد نمبرات حاصل کیے۔

 

فکروخبر بھٹکل مذکورہ تمام طلبہ وطالبات کو مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے اگلے تعلیمی مراحل آسان فرمائے اور ان سے قوم وملت کی خدمت لے۔ آمین

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا