English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک: ایس ایس ایل سی امتحانات کے نتائج منظر عام پر۔ اڈپی کو ملا اول مقام ، ضلع اترا کنڑا پانچویں مقام پر

share with us

09 مئی 2024 (فکرو خبر نیوز) ریاست کرناٹک کے ایس ایس ایل سی نتائج اج صبح منظر عام پر آئے ، مجموعی طور پر نتیجہ 73.40 فیصد رہا جس میں ضلع اڈپی نے 94 فیصدنمبرات کے ساتھ اول مقام حاصل کیا ہے جبکہ ضلع اترا کنڑا کو پانچواں مقام حاصل ہوا۔
یاد رہے کہ 25 مارچ سے چھ اپریل تک منعقدہ اس اس ایل سی امتحانات میں 8.69 لاکھ طلبہ نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق باگلکوٹ ضلع کی طالبہ انکیتا نے 625/625 یعنی سو نمبرات حاصل کرکے ریاست بھر میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ 
اس کے علاوہ ضلع اتر کنڑا سرسی کے درشن، چینمیا اور شری رام نے 624/625 مارکس کے ساتھ ریاستی سطح پر دوسرا مقام حاصل کیا ہے ۔
درج ذیل اضلاع میں اڈپی ضلع  94 فیصد ، جنوبی کنیرا نے 92.12 فیصد ،  شیموگہ 88.67 فیصد ، کوڈاگو 88.67 اور اتر کنڑا ضلع 86.54 فی صد نتائج رہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا