:اور ہر طرح کے
منگلور : ہائی فوکس والے بلب استعمال کرنے والی گاڑی ... کاروار کے مکین اپنی گاڑیوں میں ایندھن ڈالنے کے لی ... جنوبی کنیرا کے ضلع جیل پر پولیس کا چھاپہ ، 258 موبائ ... دہلی ہائی کورٹ کا سنہری باغ مسجد پر کوئی حکم جاری ... دہلی فسادات کیس میں عمر خالد کی درخواست ضمانت پر د ... راہل گاندھی سے اس قدر خوفزدہ کیوں ہوگئی ہے بی جے پ ... اتراکنڑا میں موسلادھار بارش کے سبب اورنج الرٹ ، ت ... انکولہ لینڈ سلائیڈنگ معاملہ : کیرلا کے ڈرائیور کی ...

سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ حج سیزن 2024 کے لیے تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں، عازمین حج بری، بحری اور فضائی راستے سے مملکت پہنچیں گے۔
سعودی سول ایوی ایشن جنرل اتھارٹی کے مطابق اس سال مملکت کے چھ ایئرپورٹس پر عازمین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عازمین حج کے لیے جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، مدینہ منورہ کا امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، شہزادہ عبدالمحسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ ینبع،طائف انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دمام کو مختص کیا گیا ہے۔
سعودی ریلوے ’سار‘ کے مطابق 9 ٹرین سٹیشن جن میں منی، مزدلفہ اور عرفات شامل ہیں حجاج کی نقل و حرکت کو آسان بنایا گیا ہے۔ تقریبا 2 ہزار ٹرپس کے لیے 17 ٹرینوں کو تیار کیا جاچکا ہے۔ حرمین ٹرین پانچ سٹیشنوں کے ذریعے حج سیزن میں 3800 سے زیادہ ٹرپس کے لیے تیار ہے۔
سعودی ریلوے ’سار‘ کے مطابق ٹرینوں کی آمد ورفت اور سفر کے اوقات کے حوالے سے سمارٹ فون پرعازمین کو الرٹ بھی جاری کیا جائے گا، جنرل پورٹس اتھارٹی کے مطابق جدہ اسلامی بندرگاہ پر حج سیزن کے دوران 10 ہزار عازمین کی آمد متوقع ہے۔
سات ہزار 700 پروازوں کے ذریعے عازمین حج حجاز مقدس پہنچیں گے، 3.4 ملین نشستیں موجود ہیں۔ سعودی ایئرلائن 150 پروازوں پر 1.2 ملین سے زائد نشستیں عازمین حج کے لیے مختص کیے ہوئے ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |