English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصر میں غزہ جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری

share with us

08/مئی/2024ء(فکروخبر/ذرائع)مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں قطر، مصر، حماس اور امریکا کے غزہ جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

مصری میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے اسرائیل نے بھی اپنا وفد قاہرہ روانہ کیا ہے، امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ولیم برنز بھی قاہرہ میں موجود ہیں۔

مصری میڈیا کے مطابق بات چیت میں حماس کی منظور کردہ تجاویز پر حتمی معاہدہ تشکیل دینے کی کوشش کی گئی ہے، حماس کی منظور کردہ تجاویز پر حماس اور اسرائیل کا اتفاق نہیں ہوا تھا۔

دوسری جانب بائیڈن انتظامیہ کو امید ہے کہ اسرائیل اور حماس اپنی جنگ بندی کی بات چیت میں ”بقیہ خلا کو ختم”کر سکتے ہیں اور جلد ہی ایک معاہدہ طے پا جائے گا۔

قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ دونوں فریقوں کی پوزیشنوں کا قریبی جائزہ بتاتا ہے کہ وہ بقیہ خلا کو ختم کرنے کے قابل ہو جائیں اور ہم اس عمل کی حمایت کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے جا رہے ہیں۔

کربی نے کہا کہ حماس نے پیر کو ایک اسرائیلی تجویز میں ترمیم کی پیشکش کی جس کا مقصد تعطل کو ختم کرنا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز قاہرہ میں جاری جنگ بندی مذاکرات میں شرکت کریں گے، سب لوگ میز پر آ رہے ہیں یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا